پاکستان کا ملائیشیا سے چاول اور گوشت کی برآمدات پر تبادلۂ خیال

برآمدات کی بنیاد پر شرح نمو میں اضافہ کرنا مقصود، ڈار کا آسیان فورم سے خطاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایک سرکاری بیان کے مطابق پاکستان نے جمعہ کو ملائیشیا کے ساتھ چاول، گوشت اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ یہ گفتگو پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی ملاقات کے دوران ہوئی۔

اسحق ڈار آسیان ریجنل فورم میں شرکت کے لیے جمعرات کو کوالالمپور پہنچے جہاں انھوں نے دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی گفتگو کی۔

ان کے سہ روزہ دورے کا مقصد آسیان ممالک کے ساتھ پاکستان کی مصروفیات کو مستحکم کرنا اور اہم علاقائی شراکت داروں سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دفترِ خارجہ سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا، "نائب وزیرِ اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملائیشیا کی قیادت اور عوام کے لیے وزیرِ اعظم پاکستان کی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تمام شعبوں میں باہمی فائدہ مند دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔"

نیز بیان میں کہا گیا، "اس موقع پر پاکستان سے حلال سیکٹر بشمول گوشت، چاول اور زرعی مصنوعات کی برآمد کے امکانات میں تعاون کو وسعت دینے پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستان حالیہ برسوں میں مختلف ممالک کے لیے اپنی برآمدات کو متنوع بنانے کی غرض سے فعال کام کر رہا ہے۔ اس کے لیے وہ زرعی سامان، تصدیق شدہ حلال گوشت، ٹیکسٹائل اور خدمات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے جو برآمدات کی بنیاد پر اقتصادی ترقی کے لیے اس کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔

ملائیشین رہنما نے پاکستان سے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے ملک کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا، وہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورۂ ملائیشیا کے منتظر ہیں۔

اپنے دورے کے دوران ڈار نے آسیان علاقائی فورم سے بھی خطاب کیا جہاں انہوں نے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی اور جغرافیائی-سیاسی چیلنجز کے تناظر میں عالمی امن، انصاف اور آب و ہوا کے حوالے سے فوری کارروائی پر زور دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں