جنوبی کوریا:طیارے کے حادثے کی رپورٹ ، متاثرہ خاندانوں کا اظہار مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جمہوریہ کوریا میں پچھلے سال ماہ دسمبر میں مسافر طیارے کو پیش آئے حادثے کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ کے کچھ حصے سامنے آگئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطآبق یہ مسافر طیارہ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا تھا۔

یاد رہے 29 دسمبر کو بوئنگ 800-737 کو پیش آنے والے اس حادثے میں 179 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

اب سات ماہ بعد آنے والی رپورٹ کے مندرجات کے بارے میں متاثرہ خاندانوں اور ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین نے اس رپورٹ پر غم و غصہ ظاہر کیا ہے کہ طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کی ساری ذمہ داری پائلٹ کی غلطی بتا دی گئی ہے۔

یاد رہے طیارہ ملک کے اندر ہی گرکر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ طیارہ تھائی لینڈ سے مسافروں کو لے کر جنوبی کوریا ارہا تھا۔ اسے آخری بار مجبورآ ۔موآن ایئر پورٹ پر بیلی لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔ اس دوران کنکریٹ کے بنے ایک بیریئر سے ٹکراتے ہی شعلوں کی لپیٹ میں اگیا تھا۔

کوریا کی وزارت کا کہنا ہے کہ اختتام ہفتہ پر رپورٹ کے اہم مندرجات جاری کرنے کا ارادہ تھا۔ مگر متاثرہ خاندانوں کی طرف سے اعتراضات سامنے انے پر اس بارے میں بریفنگ کو موخر کر دیا گیا ہے۔ کیونکہ اس سے لوگوں کے گمراہ ہونے کا احتمال تھا۔

رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے کے بائیں طرف والے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تھا۔ مگر پائلٹ نے غلطی سے دائیں جانب والا انجن بھی بند کر دیا۔

نتیجتآ جہاز کا مکمل پاور سسٹم بند ہو گیا اور لینڈنگ گیئر بھی کام نہ کر سکے تھے۔ مگر طیارے کے ریکارڈ کے مطابق جہاز کا ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ پائلٹ نے بایاں انجن ہی بند کیا تھا۔

مسافروں کے خاندانوں کے نمائندہ کم یون می کا کہنا ہے کہ طیارے کا ریکارڈ کسی کو نہیں دکھایا گیا۔ نہ حکام نے ہمیں اس حادثے کے حوالے سے کوئی باقاعدہ وضاحت دی ہے۔

جیجو ایئر کے پائلٹوں کی ایسوسی ایشن نے بھی اس رپورٹ پر تنقید کی ہے کہ پائلٹ پر ساری ذمہ داری ڈال دینا درست نہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں