سویڈن میں مسجد کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سویڈن کی پولیس کے مطابق جمعہ کے روز اوریبروشہر میں ایک مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

سویڈش نشریاتی ادارے (ایس وی ٹی ) سے گفتگو کرتے ہوئے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ آور نے مسجد سے نکلتے ہوئے اپنے ہدف پر یکے بعد دیگرے گولیاں چلائیں، جس کے بعد متاثرہ شخص زمین پر گر گیا۔

عینی شاہد کے بقول کہ "وہ مسجد سے باہر نکلنے ہی والا تھا کہ ایک اور شخص قریب آیا اور چار یا پانچ گولیاں چلائیں، پھر مزید فائرنگ کی، جب کہ زخمی زمین پر پڑا تھا"۔

مقامی پولیس کے افسر لارس ہیڈی لین نے تصدیق کی کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تفصیلات دینا قبل از وقت ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ "اتنا بتا سکتے ہیں کہ ہمیں ایک سنگین پرتشدد جرم کی اطلاع ملی جو غالباً مسجد کے قریب کھلی جگہ پر پیش آیا"۔

اوریبرو مسجد کے خزانچی مازن موفق نے سویڈش اخبار "ایکسپریسن" کو بتایا کہ اس واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ انہوں نے مزید کہاکہ "یہ واقعہ جمعہ کی نماز کے فوراً بعد پیش آیا۔ اس وقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ ہدف شخص تھا یا مسجد تھی"۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے اس علاقے سے دور رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں