اہل غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سب سے بڑا فلوٹیلا اتوار کو سپین سے روانہ ہوگا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

غزہ میں اسرائیلی ریاست کی بد ترین اور طویل ترین جنگ کے بارے میں حکومتوں کو جھنجوڑنے کے لیے اتوار کے روز سپین سے عزہ کے لیے سب سے بڑے فلوٹیلا کی روانگی ہوگی۔

اس فلوٹیلا قافلے میں درجنوں کشتیاں امدادی سامان کے ساتھ غزہ کی طرف رواں دواں ہوں گی۔

فلوٹیلا پر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کی حمایت کرنے والے کارکن بھی ہوں گے جبکہ تقریبا چوالیس ملکوں سے سینکڑوں انسانی حقوق کارکن اس فلوٹیلا کے ساتھ ہوں گی جبکہ نمایاں شخصیات میں سویڈن سے تعلق رکھنی والی خاتون کارکن گریٹا تھنبرگ اور ماریانہ موٹرآگ بھی شامل ہیں۔ تھنبرگ ایسے ہی ایک فلوٹیلا کے ساتھ پہلے بھی غزہ پہنچنے کی کوشش کر چکی ہیں۔

اسی طرح کی ایک کوشش کے دوران اس سے قبل اسرائیلی فوج کم از کم 9 انسانی حقوق کے ترک کارکنوں کو ہلاک کر چکی ہے۔

ماہ جون کے دوران بھی اسی طرح کی فلوٹیلا کی ایک کاوش کو اسرائیلی فوج نے روک دیا تھا۔ اس میں تھنبرگ بھی شامل تھیں۔

اسرائیلی ریاست نے غزہ کا محاصرہ تقریبا 15 برسوں سے مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ اس محاصرے کو اسرائیلی ریاست نے جنگ کے دوران بھی پوری شدت سے چلا رکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں