غیر متوقع اسکینڈل نے اطالیہ کی خواتین تیراک ٹیم کو ہلا کر رکھ دیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دو اطالوی تیراک خواتین بینیدیتا بلیاتو اور کیارا تارانتینو، جو حال ہی میں سنگاپور میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں شریک ہوئی تھیں، خوشبو چوری کے الزام میں ایک رات جیل میں گزارنے پر مجبور ہو گئیں۔

یہ واقعہ سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کے ایک اسٹور میں پیش آیا، جس کی تصدیق اطالوی سوئمنگ فیڈریشن نے بھی کی۔ اطالوی میڈیا نے اسے "ایک غیر متوقع اسکینڈل" قرار دیا۔

واضح رہے کہ20 سالہ بینیدیتا بلیاتو تیراکی کی دنیا میں ابھرتا ہوا نام ہیں۔ وہ 2022 میں صرف 17 برس کی عمر میں بوڈاپسٹ میں 100 میٹر بريسٹ اسٹروک میں عالمی طلائی تمغہ جیت چکی ہیں۔ سال 2024 کے پیرس اولمپکس میں چوتھی پوزیشن پر رہیں، جبکہ حالیہ سنگاپور ورلڈ چیمپئن شپ میں 50 میٹر بريسٹ اسٹروک میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

بلیاتو چھٹیوں کے بعد بالی (انڈونیشیا) سے اپنی ساتھی کیارا تارانتینو کے ساتھ واپس آ رہی تھیں۔ سنگاپور ایئرپورٹ پر قیام کے دوران یہ واقعہ پیش آیا اور ایئرپورٹ سیکیورٹی نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد دونوں کو حراست میں لے لیا۔

اطالوی اخبار لا گازیٹا دیلو سپورت کے مطابق، وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیارا تارانتینو نے ایک پرفیوم کی بوتل بلیاتو کے بیگ میں ڈال دی تھی، جس پر ایئرپورٹ حکام نے مداخلت کی۔

بینڈیتا بلاتو
بینڈیتا بلاتو

دونوں تیراکوں کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں اور انھوں نے ایک رات حوالات میں گزاری۔ تاہم سنگاپور میں اطالوی سفارت خانے کی فوری مداخلت کے بعد معاملہ سنگین رخ اختیار کرنے سے بچ گیا۔ وہاں کا سخت قانون اس طرح کے جرم پر تین سال تک قید کی سزا دیتا ہے۔

تحقیقات کے بعد دونوں کو با ضابطہ طور پر خبردار کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا اور کوئی فوجداری مقدمہ نہیں بنایا گیا۔ دونوں خواتین تیراک 20 اگست کو اٹلی واپس پہنچ گئیں۔

اطالوی سوئمنگ فیڈریشن نے کہا کہ یہ واقعہ ان کی ذاتی چھٹیوں کے دوران اور سرکاری سرگرمیوں کے باہر پیش آیا، تاہم فیڈریشن نے ایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے اس رویے کی مذمت کی۔

قومی ٹیم کے کوچ سیزار بوتینی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "ہم اس رویے پر انتہائی افسوس محسوس کر رہے ہیں۔ اس کا کسی کو فائدہ نہیں اور بلاشبہ یہ کھیل کے تشخص کو نقصان پہنچاتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں