سعودی عرب میں خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے کی سزائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے خطرناک ٹریفک خلاف ورزیوں پر نئے ضوابط نافذ کرتے ہوئے جرمانوں اور سزاؤں کو مزید سخت کر دیا ہے۔ اب اگر کوئی ڈرائیور ایک سال کے دوران دوسری بار خطرناک خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اسے قید کی سزا کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔

وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اگر اسی برس تیسری بار خلاف ورزی کی گئی تو معاملہ متعلقہ عدالت میں بھیجا جائے گا تاکہ ایک سال تک قید کی سزا دی جا سکے، البتہ عدالت چاہے تو جرمانے کو بھی دگنا کر سکتی ہے۔

قوانین کے مطابق ان خلاف ورزیوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے جو عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہیں اور ان کی بنیاد پر عدالت میں مقدمات بھیجے جائیں گے۔ سرکاری گزٹ "ام القریٰ" میں شائع ترامیم کے مطابق اگر کوئی غیر ملکی ایسی خلاف ورزی کا مرتکب ہو جس سے عوامی سلامتی خطرے میں پڑے تو اس کے خلاف حتمی عدالتی فیصلہ سنایا جائے گا اور اسے ملک بدر کر کے دوبارہ داخلے پر بھی پابندی لگا دی جائے گی۔ اس شق سے کچھ مخصوص طبقات مستثنیٰ ہوں گے جن کا تعین وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت انصاف اور پراسیکیوٹر جنرل کے باہمی تعاون سے کیا جائے گا۔

سعودی حکام نے شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں، ٹریفک اصولوں کی اہمیت کو سمجھیں اور خلاف ورزیوں سے اجتناب کریں تاکہ جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں