مشرق وسطیٰ

نیلسن منڈیلا کے پوتے کا غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا میں شمولیت کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جنوبی افریقہ میں نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کی علامت نیلسن منڈیلا کے پوتے نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی بیڑے میں شامل ہو رہے ہیں، جس کا مقصد غزہ پر عائد محاصرہ توڑنا ہے۔ وہ تونس سے روانہ ہونے والے جہاز پر سوار ہوں گے۔

منڈیلا منڈیلا نے تیونس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی افریقہ کے ایک وفد کی حیثیت سے جان بوجھ کر تونس میں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل ہوئے ہیں تاکہ افریقی نقطہ نظر سے یہ پیغام دیں کہ افریقہ بھی اس جدوجہد کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم افریقی اچھی طرح جانتے ہیں کہ قبضے اور جبر کے سائے میں زندگی گزارنا کیا معنی رکھتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو بیڑے کا شمالی افریقہ سے روانہ ہونے والا حصہ دیگر کشتیوں اور جہازوں کے ساتھ جا ملے گا جو پہلے ہی سپین اور اٹلی سے غزہ کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔

یہ بیڑہ دراصل جمعرات کو روانہ ہونا تھا مگر خراب موسم کے باعث اس کی روانگی مؤخر کر دی گئی۔

منتظمین کے مطابق تقریباً ایک سو افراد نے تونس سے اس بیڑے میں شامل ہونے کے لیے اپنے نام درج کروائے ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ یہ بیڑہ ستمبر کے وسط تک غزہ پہنچ جائے گا۔ اس سے قبل قابض اسرائیل نے جون اور جولائی میں امدادی سرگرمیوں کے تحت غزہ کے لیے روانہ ہونے والی دو کوششوں کو ناکام بنا دیا تھا۔

اس عالمی قافلے میں درجنوں ممالک کے کارکن شریک ہیں جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، آئرلینڈ کے اداکار لیام کنیگھم، اسپین کے اداکار ایڈورڈ فرنانڈیز، یورپی پارلیمنٹ کے ارکان اور عوامی شخصیات شامل ہیں، جن میں بارسلونا کی سابق میئر آدا کولاو بھی موجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں