بیروت : ایلون مسک کی کمپنی 'سٹار لنک' کو لبنان میں کام کرنے کا لائسنس مل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لبنان کی حکومت نے امریکی تاجر ایلون مسلک کی کمپنی 'سٹار لنک' کو لبنان میں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا لائسنس دے دیا ہے۔

'سٹار لنک' پورے لبنان میں انٹرنیٹ خدمات دے سکے گی۔ حکومت کا یہ فیصلہ جمعرات کے روز سامنے آیا ہے۔

لبنان کے وزیر مواصلات کے ترجمان ٹونی سعد نے کہا ہے کہ سٹار لنک نے لبنان میں اپنی ذیلی شاخ قائم کر دی ہے۔ جسے لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں 6 ماہ تک دو طرفہ بات چیت جاری رہی ہے۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق 100 ڈالر مہینے کی بنیاد پر کمپنیوں کو محدود انٹرنیٹ سہولت مل سکے گی۔

یاد رہے رواں سال کے شروع میں لبنانی صدر جوزف عون سے 'سٹار لنک' کے لائسنسنگ ایڈ ڈویلپمنٹ شعبے کے سربراہ سام ٹرنل نے ملاقات کی تھی۔

اس دوران سام ٹرنل کی لبنانی وزارت مواصلات سے بھی ملاقاتیں ہوئیں اور تفصیلات طے ہوتی رہیں۔

سام ٹرنل نے سٹار لنک کی طرف سے لبنانی صدر کو کئی تکنیکی سہولتوں کی پیشکش کی۔ جن میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کو بڑھاوا دینا بھی شامل تھا۔ اس سہولت کے نتیجے میں لبنانی صنعت اور بنکوں کو فائدہ ہوگا۔ تعلیمی ادارے اور سرکاری بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

بعد ازاں ایلون مسک سے فون پر بات کرتے ہوئے لبنانی صدر نے انہیں بیروت کی دعوت دی۔ جس پر انہوں نے مناسب وقت پر بیروت آنے کو کہا۔

خیال رہے معاشی مشکلات میں گھرا ہوا لبنان انٹرنیٹ کے شعبے میں کافی پیچھے ہے۔ جہاں پر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ کی سروسز کا حصول کافی مہنگا بھی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں