یمن : اسرائیل کی شدید بمباری 35 حوثی ہلاک، عجائب گھر کی بلڈنگ تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیلی جنگی طیاروں نے یمن میں حوثیوں پر بمباری کر کے 35 افراد کو ہلاک اور 130 کو زخمی کر دیا ہے۔ بمباری سے یمن کے قومی عجائب گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ نیز بعض ایسی عمارات اور جگہوں کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا جو یمنی تاریخ و تمدن میں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہیں اور بعض کی قدامت انہیں عالمی ورثے کے قریب لے جاتی ہیں۔

خطرہ ہے کہ عجائب گھر میں سینکڑوں نادر عجائبات اس بمباری کے نتیجے میں نقصان سے دوچار ہو سکتے ہیں۔ یہ بات یمن کی متعلقہ وزارت نے 'اے پی' سے گفتگو کرتے ہوئے کی ہے۔

'اے پی' کے مطابق عجائب گھر کی بمباری کے بعد بنائی گئی تصاویر اور ویڈیوز سے اس نقصان کا اچھی طرح اندازہ ہوتا ہے جو عجائب گھر کی اس بڑی بلڈنگ کو ہوا ہے۔

یمنی وزارت نے اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو سے اس سلسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے اور اس معاملے میں مداخلت کر کے قدیمی انسانی ورثے کو بچانے میں یمن کی مدد کرے۔

اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں یمنی دارالحکومت صنعاء میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ بمباری فوجی ہیڈکوارٹر اور فیول سٹیشنز کو بطور خاص نشانہ بناتے ہوئے کی گئی۔

حوثیوں کی وزارت صحت نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

اس سے پہلے بھی اسرائیلی فوج یمن میں حوثی ٹھکانوں کو کئی بار نشانہ بنا چکی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے واقعات ردعمل میں ہیں۔

دوسری جانب حوثی اپنے بحیرہ احمر میں ہونے والے اسرائیلی جہازوں اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں پر حملوں کا مقصد غزہ میں اسرائیلی جنگ کا ردعمل اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بتاتے ہیں۔

یمنی حوثی اب گاہے گاہے اسرائیل کے اندر بھی میزائل داغنے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں اکثر ناکام بنا دیا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں