ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک بلین ڈالر کے مقدمے کی دھمکی دی ہے: قریبی قانونی ذرائع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ڈونلڈ ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک بلین ڈالر کے مقدمے کی دھمکی دی ہے، یہ بات امریکی صدر کی قانونی ٹیم کے ایک قریبی ذریعے نے پیر کو اے ایف پی کو بتائی۔ اس معاملے کا تعلق یو ایس کیپیٹل پر 2021 کے حملے اور ہنگاموں سے عین قبل ان کی تقریر کی ایڈیٹنگ کرنے سے ہے۔

ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فاکس نیوز کی رپورٹ کی تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ نے ایک خط میں برطانوی نشریاتی ادارے کو پروگرام واپس لینے یا منسوخ کرنے اور معافی طلب کرنے کے لیے جمعے کی آخری تاریخ دی تھی۔

بی بی سی نیوز نے پیر کے روز کہا کہ اسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک خط موصول ہوا تھا جس میں امریکی صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل نشر کردہ دستاویزی فلم کی تدوین پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی۔

بی بی سی نے تسلیم کیا ہے کہ ٹرمپ کی تقریر میں تدوین سے ایک گمراہ کن تأثر پیدا ہوا اور اسے یہ معاملہ زیادہ احتیاط سے سنبھالنا چاہیے تھا۔

گذشتہ سال نشر کردہ دستاویزی فلم میں ٹرمپ کی تقریر کے دو حصوں کو ایک ساتھ جوڑا گیا تھا جس سے وہ جنوری 2021 کے کیپیٹل ہل فسادات کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئے۔

عوامی مالی اعانت سے چلنے والے نشریاتی ادارے کے چیئرمین سمیر شاہ نے بی بی سی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات ان کے "زیرِ غور" ہے کہ ٹرمپ کی بات چیت کا جواب کیسے دیا جائے۔

آیا ٹرمپ بی بی سی پر مقدمہ کر دیں گے، اس کے جواب میں شاہ نے کہا: "میں ابھی تک یہ نہیں جانتا لیکن وہ قانونی کارروائیوں کے شوقین ہیں تو ہمیں ہر طرح کے نتائج کے لیے تیار رہنا چاہیے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں