میلان کورٹینا اولمپکس ٹارچ ریلے: فلسطینی حامی کارکنوں کو مداخلت سے روک دیا گیا

گروپ نے یونیورسٹی لا سیپینزا کے قریب فلسطینی پرچم لہرائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اطالوی پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ حکام نے فلسطینی حامی کارکنان کے دو گروپوں کو ابتدائی مراحل میں ہی میلان کورٹینا سرمائی اولمپکس ٹارچ ریلے کے ساتھ رابطے میں آنے سے روک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں گروپس کو روم میں ریلے کے راستے تک پہنچنے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا تھا۔ ان میں سے ایک میں تقریباً 15 افراد تھے۔

تقریباً 10 افراد پر مشتمل ایک تیسرے گروپ نے فلسطینی پرچم لہرائے جب ریلے شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی لا ساپینزا کے قریب سے گذرا۔ پولیس اس کی نگرانی کر رہی تھی۔

امریکی سفارت خانے کے قریب تین افراد وینزویلا کی حمایت میں بھی پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔

اکتوبر میں 20 لاکھ سے زیادہ مظاہرین نے غزہ جنگ کے خلاف احتجاج کے لیے 100 سے زیادہ اطالوی شہروں میں مارچ کیا تھا۔

اولمپک چیمپیئن تیراک گریگوریو پالٹرینیری نے مجسموں کی قطار والے سٹیڈیو ڈی مارمی میں ریلے کا آغاز کیا اور 33 کلومیٹر (20 میل) تک جانے کے بعد مشعل کا سفر پیازا ڈیل پوپولو میں ختم ہو گیا۔

یہ ریلے 12,000 کلومیٹر (تقریباً 7,500 میل) کا فاصلہ طے کرے گا اور تمام 110 اطالوی صوبوں سے گذرنے کے بعد چھے فروری کو افتتاحی تقریب کے لیے میلان کے سان سیرو سٹیڈیم پہنچے گا۔

مجموعی طور پر 10,001 مشعل بردار ہوں گے۔

ٹارچ ریلے کے اگلا قیام اتوار کو ویٹربو اور پیر کو ٹرنی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں