ایلون مسک نے یورپی یونین کی تشبیہ "نازی ریاست" سے دے ڈالی !
"ایکس" پلیٹ فارم نے یورپی کمیشن کا اشتہارات کے لیے استعمال شدہ اکاؤنٹ حذف کر دیا
یورپی یونین کی جانب سے دو روز قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹویٹر) پر بھاری جرمانہ عائد کیے جانے کے بعد، پلیٹ فارم نے یورپی کمیشن کے استعمال میں آنے والا ایک تشہیری (ایڈورٹائزنگ) اکاؤنٹ حذف کر دیا۔ یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب پلیٹ فارم کے مالک ایلون مسک نے یورپی یونین کو "نازی جرمنی" سے تشبیہ دی۔
ایکس کے پروڈکٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ نیکیتا بیر نے اتوار کے روز یورپی کمیشن کی اس پوسٹ کے جواب میں، جس میں 12 کروڑ یورو (140 ملین ڈالر) کے جرمانے کا اعلان کیا گیا تھا، ... لکھا "آپ کا تشہیری اکاؤنٹ ختم کر دیا گیا ہے۔"
بیر نے دعویٰ کیا کہ یورپی یونین کے اس اشتہاری اکاؤنٹ نے ایسا مواد پوسٹ کیا تھا جو صارفین کو دھوکا دے کر یہ تاثر دیتا تھا کہ یہ ایک وڈیو ہے اور اس کے ذریعے پوسٹ کی غیر حقیقی اور مصنوعی رسائی بڑھائی گئی۔ تاہم کمیشن کا اصل اکاؤنٹ اور اس کی دیگر پوسٹس ابھی بھی پلیٹ فارم پر نظر آ رہی ہیں۔
دوسری جانب امریکی ارب پتی اور "ایکس" کے مالک ایلون مسک نے اتوار کے روز بھی یورپی یونین کے خلاف اپنے بیانات جاری رکھے اور اسے "یورپ کو دبانے والی ایک غیر منتخب، آمرانہ نوعیت کی بیوروکریسی" قرار دیا۔
Pretty much https://t.co/0hspV4roFj
— Elon Musk (@elonmusk) December 7, 2025
مسک نے ایک صارف کی اس پوسٹ کو بھی دوبارہ شیئر کیا، جس میں یورپی یونین کو "چوتھا ریخ" (نازی جرمنی کا جاں نشیں) کہا گیا اور اس کے ساتھ وہ تصویر بھی تھی جس میں یورپی یونین کا پرچم ہٹتا ہوا دکھایا گیا ہے اور اس کے نیچے نازی جرمنی کا پرچم نظر آ رہا ہے جس پر سواستیکا (صلیبِ معقوف) موجود ہے۔
یورپی یونین نے جمعے کے روز یہ جرمانہ عائد کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پلیٹ فارم نے صارفین کے اکاؤنٹس کو گمراہ کن طریقے سے نیلی تصدیقی علامت (Blue Verification) دی، تحقیق کے مقاصد سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے میں رکاوٹیں ڈالیں اور پلیٹ فارم پر چلنے والے اشتہارات کی شفاف دستاویزات فراہم نہیں کیں۔
یورپی کمیشن نے کہا کہ جرمانے کی رقم خلاف ورزی کی نوعیت کے مطابق ہے۔
مسک نے اس اعلان کے جواب میں "ایکس" پر لکھا کہ یورپی یونین کو "ختم کر دینا" چاہیے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبيو نے بھی اس جرمانے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے "تمام امریکی ٹیکنالوجی پلیٹ فارموں اور امریکی عوام پر حملہ" قرار دیا۔
-
تنقید سے فرق نہیں پڑتا، امریکہ ہمارا سب سے بڑا اتحادی ہے: یورپی یونین
یورپی یونین کی وزیر خارجہ کایا کالاس نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ کا سب سے بڑا حلیف ...
بين الاقوامى -
ڈگری کے بغیرسالانہ ایک لاکھ ڈالر تک تنخواہ دینے والی ملازمتیں
یہ روایتی تعلیم کے بجائے تجربے اور تربیت پر منحصر ہیں اور اعلیٰ آمدنی کے مواقع ...
ایڈیٹر کی پسند -
آئرن کی کمی کی وجہ سے بال گرنے کا بہترین حل یہ ہے
خون میں آئرن کی سطح کو معمول پر آنے میں نو ماہ لگتے ہیں
ایڈیٹر کی پسند