النصر کے رونالڈو کو 1,000 گول کا سنگِ میل حاصل کرنے کا یقین

چالیس سال عمر کے باوجود کھیل جاری رکھنے کے خواہشمند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ کھیل کے لیے ان کا جنون اب بھی کم نہیں ہوا ہے اور وہ اپنے کیریئر کے 1,000 گول کے ہدف تک پہنچنے کے لیے ہنوز پرعزم ہیں۔ اتوار کو دبئی میں گلوب ساکر ایوارڈز میں پرتگالی فارورڈ کو شرقِ اوسط کے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ہفتے کے روز سعودی ٹیم النصر کے لیے رونالڈو کے دو گولوں سے کلب اور ملک کے لیے ان کے گولوں کی تعداد 956 تک پہنچ گئی اور جیسا کہ 40 سال کی عمر کے باجود بھی وہ "مزید ایک یا دو ‍سال" تک کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا ہدف قابلِ حصول نظر آتا ہے۔

"کھیل جاری رکھنا مشکل ہے لیکن میرا جوش و جذبہ برقرار ہے۔ میرا جنون بہت زیادہ ہے اور میں کھیل جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ خواہ شرقِ اوسط ہو یا یورپ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں کہاں کھیلتا ہوں۔ مجھے ہمیشہ فٹ بال کھیلنا پسند ہے اور میں کھیلتے رہنا چاہتا ہوں،" انہوں نے مسلسل دوسرے سال ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا۔

نیز کہا، "آپ جانتے ہیں کہ میرا مقصد کیا ہے۔ میں ٹرافیز جیتنا اور میں وہ عدد حاصل کرنا چاہتا ہوں (1,000 گول) جو آپ سب جانتے ہیں۔ اگر فٹ رہوں تو میں یقیناً یہ حاصل کر لوں گا۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں