ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی صحت اور صدارتی ذمہ داریاں ادا کرنے کی صلاحیتوں کا ایک بار پھر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مکمل صحت مند اور توانا ہونے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 79 سال ہونے کے باوجود ایسی صحت رکھتے ہیں کہ اپنی صدارتی ذمہ داریاں، امریکی سلامتی سے متعلق امور اور عام لوگوں کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے اس امر کا اظہار ایک روز قبل شائع ہونے والے ایک انٹرویو کے بعد صحت کی جانچ کرنے والے دفتر کے لیے اپنی صحت و فٹنس کا مکمل دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ میری صحت کاملا زبردست اور اچھی ہے اور میں نے صحت جانچنے والے ادارے کے سوالات کے 100 فیصد درست جواب دیے۔

انہوں نے کہا میں نے مسلسل تیسری بار اپنا علمی امتحان دیا ہے جو دوسرا کوئی صدر یا نائب صدر دینے کو تیار نہیں تھا۔ انہوں نے یہ بیاں اپنے ٹروتھ سوشل اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا ہے۔

خیال رہے وال سٹریٹ جنرل نے جمعرات کے روز صدر ٹرمپ سے ایک انٹرویو لیا۔ جس میں یہ بھی بتایا گیا کہ 79 سالہ امریکی صدارت سنبھالنے والے صدر ٹرمپ سب سے معمر شخص ہیں۔

انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے ایسپرین کے استمعال کو اپنے ہاتھوں پر نظر آنے والے زخموں کا سبب قرار دیا اور کہا ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی ملاقاتوں کے دوران وہ کبھی بھی نیند کی حالت میں نہیں دکھائی دیے ہیں۔

ٹرمپ نے اس سلسلے میں اپنا پرانا بیان بھی تبدیل کر کے پیش کیا جو ان کی ماہ اکتوبر میں ہونے والی ایم آر آئی کے ٹیسٹ کے بعد سامنے آیا تھا۔ انہوں نے اس بیان میں کہا تھا یہ جلدی میں کرائے جانے والے ایم آر آئی ٹیسٹ کی رپورٹ ہے۔

صدر ٹرمپ صحافیوں سے ملاقاتوں کے دوران مسلسل اپنا سیاسی تشخص تصاویر کے ذریعے تندرست و توانا پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کی یہی کوشش رہتی ہے۔ تاہم اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے سال میں ان کی صحت سے متعلق کئی سوال اٹھ چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے دائیں ہاتھ پر ایسے غیر معمولی نشان ہیں جنہیں وہ کئی بار بینڈیج اور میک اپ کے ذریعے چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی ہاتھ پر سوجن کا تاثر بھی سامنے آچکا ہے۔

ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا وہ اونگھ نہیں رہے تھے بلکہ ذرا ریلیکس کر رہے تھے۔ میں آنکھیں بند کر کے اپنے آپ کو ریلیکس کرنا اچھا سمجھتا ہوں۔ وہ مجھے بعض اوقات آنکھیں جھپکتے ہوئے تصویروں میں لانے کی کوشش کرتے ہیں۔

جمعہ کے روز انہوں نے 'ٹروتھ سوشل' پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کسی بھی صدارت یا نائب صدارت کے امیدوار کو ایک مکمل اور جامع طبی معائنے سے گزرنے کے لیے خود کو پیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمارا عظیم ملک بدتمیز اور نالائق لوگوں کے ہاتھوں سے بنایا نہیں جا سکتا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں