جنوبی اور وسطی میکسیکو میں جمعہ کے روز ایک شدید زلزلہ آیا جس کی وجہ سے ملک کی خاتون صدر کلاڈیا شینبوم کی نئے سال کی پہلی پریس بریفنگ ادھوری رہ گئی کیونکہ زلزلے کے خطرے کے پیشِ نظر سائرن بجنے لگے تھے۔
ایک وائرل کرتی ہوئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ شینبوم اپنی صبح کی پریس کانفرنس میں بات کر رہی تھیں جب سائرن بجنے لگے۔ صدر نے کہا اوہ میرے خدایا، زلزلہ ہے، آئیے ہم سب خاموشی سے باہر نکلیں اور پھر فوری طور پر صحافیوں کے ہمراہ انتہائی سکون کے ساتھ جگہ خالی کر دی۔
BREAKING: Mexico earthquake disrupts President Claudia Sheinbaum’s press conference, attendees rushed outside pic.twitter.com/xfwxhOTNPF
— Insider Paper (@TheInsiderPaper) January 2, 2026
حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نیشنل پیلس کی عمارت کو بھی خالی کرا لیا۔ میکسیکو کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.5 تھی اور اس کا مرکز جنوبی ریاست گیریرو میں سان مارکوس قصبے کے قریب تھا جو بحر الکاہل کے ساحل پر اکاپولکو ریزورٹ کے قریب واقع ہے۔
کوئی نقصان نہیں ہوا
جامع رسک مینجمنٹ اور سول پروٹیکشن اتھارٹی نے اطلاع دی کہ زلزلہ آتے ہی وارننگ سسٹم فعال ہو گیا تھا اور پورے شہر میں سول پروٹیکشن پروٹوکول نافذ کر دیے گئے۔ میکسیکو کی خاتون صدر نے "ایکس" پر بتایا کہ ریاست کے گورنر سے بات کرنے کے بعد گیریرو میں فی الحال کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور دارالحکومت میکسیکو سٹی میں بھی کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔