ایران کا تل ابیب پر مہلک حملہ، نو اسرائیلی ہلاک،23 زخمی ، 20 ملبے تلے لاپتا
ایران کی جانب سے جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا میزائل حملہ، اسرائیل کی جانب 38 میزائل داغے گئے
مقبوضہ بیت المقدس کے قریب بیت شیمش میں ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ 23 زخمی اور 20 افراد ابھی تک ملبے تلے لاپتہ ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی ریسکیو اور سرچ فورسز اس وقت بیت شیمش میں میزائل گرنے کے مقام پر کام کر رہی ہیں۔
عبرانی ویب سائٹ والا نیوز نے بیت شیمش کے پولیس چیف کے حوالے سے بتایا کہ میزائل حملے کے نتیجے میں شہر میں 4 عمارتیں منہدم ہوئیں اور رابطے سے باہر ایک شخص کی تلاش جاری ہے۔
بیت شیمش کے میئر نے کہا کہ ایک ایرانی میزائل براہ راست ایک عوامی پناہ گاہ پر لگا جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ چینل 12 نے کہا کہ بیت شیمش میں سائرن نہیں بجائے گئے تھے۔
ایران نے جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی میزائل کھیپ داغی جس میں اسرائیل کی جانب 38 میزائل شامل تھے۔
دریں اثنا اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ شہر میں ایک عبادت گاہ کے قریب براہ راست میزائل لگنے سے 4 افراد ہلاک اور تقریباً 16 زخمی ہو گئے۔
عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق ہوم فرنٹ کمانڈ کی بڑی فورسز کو جائے وقوعہ پر طلب کر لیا گیا ہے جو ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
-
اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے جاری، سائرن بجتے ہی اسرائیلیوں کی دوڑیں لگنے لگیں
ایران پر امریکہ و اسرائیل کے مشترکہ حملے کےجواب میں ایرانی میزائلوں کے اسرائیل پر ...
مشرق وسطی -
ایرانی میزائلوں کی یروشلم اور تل ابیب پر بارش، اسرائیلی شہری پناہ گاہوں میں منتقل
اتوار کو فجر کے وقت مشرقِ وسطیٰ کی فضا اس وقت ایک بار پھر کشیدگی سے گونج اٹھی، جب ...
مشرق وسطی -
ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغ دیے،پاسدارانِ انقلاب نے خطرے کے سائرن بجنےکااعلان کردیا
ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق اتوار کی صبح ایران نے اسرائیل اور خطے میں امریکی ...
مشرق وسطی