ایران جنگ

مجھے پروا نہیں کہ ایران مذاکرات میں واپس آتا ہے یا نہیں: ٹرمپ کا بیان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ انہیں اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ایران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر واپس آتا ہے یا نہیں۔

ٹرمپ نے فلوریڈا سے واپسی پر میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’مجھے اس کی پروا نہیں کہ وہ واپس آتے ہیں یا نہیں۔ اگر وہ واپس نہیں آتے تو بھی مجھے کوئی مسئلہ نہیں۔‘

یہ بیان اس کے ایک دن بعد آیا جب پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کسی معاہدے پر منتج نہیں ہو سکے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی ’اچھی طرح برقرار‘ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ان دو امریکی فضائی اہلکاروں کے بارے میں بھی تازہ معلومات فراہم کیں جنہیں اس ماہ کے آغاز میں ایران سے بچایا گیا تھا، جب ان کا لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا تھا۔

ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں کو بتایا، ’وہ بہت اچھی حالت میں ہیں اور ہمیں ان پر بہت فخر ہے۔‘

ان میں پائلٹ شامل تھا، جسے جہاز سے نکلنے کے فوراً بعد تلاش کر لیا گیا تھا اور ایک ویپن سسٹم آفیسر شامل تھا جسے ایران کے پہاڑوں میں 24 گھنٹے سے زیادہ چھپے رہنے کے بعد بچایا گیا۔ دونوں کو اس واقعے میں زخمی بھی ہونا پڑا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں