مشرقی بحر الکاہل میں دو کشتیوں پر امریکی حملوں میں پانچ افراد ہلاک

ناقدین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں یہ مہلک حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی فوج نے کہا ہے کہ مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کے مشتبہ اسمگلروں کی دو کشتیوں پر امریکی حملوں کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

امریکی جنوبی کمان (ساؤتھ کام) نے اتوار کے روز "ایکس" پلیٹ فارم پر بتایا کہ دو "مہلک کارروائیوں" میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پانچ "دہشت گرد" مارے گئے ہیں۔ امریکہ کا دعویٰ ہے کہ یہ کشتیاں مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے لیے معروف راستوں سے گزر رہی تھیں اور اسمگلنگ کی کارروائیوں میں مصروف تھیں۔

جنوبی کمان نے مزید بتایا کہ ہفتے کے روز ہونے والے ان حملوں میں ایک شخص بچ گیا ہے۔

حالیہ مہینوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیرہ کیریبین اور مشرقی بحرالکاہل میں کشتیوں پر حملوں کے بار بار احکامات دیے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں یہ مہلک حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک ان حملوں میں 130 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں