سعودی عرب کا سوڈان کی وحدت اور عوامی مفادات کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

ریاض کی تمام فریقین سے کشیدگی میں کمی اور فوری طور پر جنگی خلاف ورزیوں کو روکنے کی اپیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے خرطوم ایئرپورٹ کے احاطے میں ایک مقام کو نشانہ بنائے جانے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت سوڈان کی وحدت، اس کے قانونی اداروں کے تحفظ، برادر سوڈانی عوام کے مفادات اور وہاں کی سلامتی و استحکام کی دعوت دینے سے متعلق اپنے ثابت قدم موقف کی تصدیق کرتی ہے۔ مزید برآں مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ شہری مقامات اور اہم تنصیبات کو تنازع سے دور رکھنا نہایت ضروری ہے۔

جدہ اعلامیہ کی پاسداری پر زور

اسی تناظر میں سعودی عرب نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ کشیدگی میں کمی لائیں، ان خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکیں اور 11 مئی سنہ 2023ء کو طے شدہ ’جدہ اعلامیے‘ کے تحت کیے گئے ان وعدوں کا احترام کریں جن میں شہریوں اور شہری مقامات کے تحفظ اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کا عہد کیا گیا تھا۔

مملکت نے سوڈان کے پڑوسی ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوڈان کی خودمختاری اور آزادی کا احترام کریں اور اپنی سرزمین کو ان حملوں کے لیے بطور مرکز استعمال ہونے سے روکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں