سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو جاپان کی وزیراعظم سانای تاکائیچی کا ایک تحریری پیغام موصول ہوا ہے۔ یہ پیغام وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جاپان کے وزیر برائے معیشت، تجارت اور صنعت ریوسی آکازاوا سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔
استقبالیہ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اور سٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور خاص طور پر معیشت اور توانائی کے وسائل کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزراء کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی صورتحال اور آبنائے ہرمز کی پیش رفت کے حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بات چیت کی گئی اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کی آزادی اور سلامتی کی اہمیت پر زور دیا گیا تاکہ خطے اور دنیا کے امن و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے اور توانائی کی ترسیل کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔