اٹلی کے نومسلم حاجی کی اسلام قبول کرنے کی دلچسپ کہانی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

منیٰ میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے ایک اطالوی مسلمان بھی موجود ہے۔ اس کا نام محمد لوقا بتایا گیا ہے، اس نو مسلم اطالوی کو ٹی وی سے نشر ہونے والی مسلمانوں کی پنج وقتہ اذان کے اثر نے اسلام سے جوڑ دیا۔ اذان کی تاثیر اس کے کانوں میں بچپن میں ہی رچ بس گئی، جو اسے اسلام کے قریب لانے کا باعث بن گئی۔

اس اطالوی مسلمان کے مطابق اس نے اذان کی پہلی بار آواز صرف 12 سال کی عمر میں سنی تھی۔ اذان کی اس پکار نے اسے صرف نماز کی ادائیگی کی جانب نہ بلایا تھا بلکہ اس کے لیے اسلام کو سمجھنے اور اس پر عمل کی دعوت بن گئی۔ اسی اذان سے متاثر ہو کر اس نے دین اسلام کو سمجھا ، اس کے عقائد کا دیگر مذاہب سے فرق جاننے کی کوشش کی۔

اسلام کو سمجھنے کا یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا۔ اس کی یہ کوشش عام مسلمانوں اوران کے بچوں میں بھی کم ہی نظر آتی ہے کہ وہ سب اسلام کو محض روایتی انداز سےقبول کرتے ہیں۔ اسے سیکھنے اور سمجھنے کی ترغیب والدین سے ملتی ہے نہ اساتذہ سے ۔ بلکہ وہ محض ایک روایتی سے مسلمان ہی رہتے ہیں۔

مگر محمد لوقا نے ان عام مسلمانوں کی طرح دین کو نہیں لیا بلکہ اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے ضروری جانتے ہوئے اسے اپنایا ہے۔ اسی کوشش سے اسے دین کی درست تفہیم اور سکون و راحت کی دولت ملی ہے۔ ایک راہ عمل میسر آ گئی۔ یہ ایک خوبصورت اور دلچسپ تجربہ رہا ہے۔ یوں کہ اس کا زندگی اور موت کے بارے میں تصور ہی تبدیل نہیں ہوا۔ طرز زندگی بھی تبدیل ہو گیا۔

اسے اسلام قبول کرنے سے ایک خاص عزت اور اعتماد ملا، سکون اور راحت نصیب ہوئی، الجھاووں اور بے یقینی سے نجات مل گئی۔ محمد لوقا اس کے لیے اللہ کا شکر ادا کرتا ہے۔ اسے حج کے لیے سعودی عرب آمد پر بھی جس قدر احترام اور توجہ ملی ہے اس کے علاوہ وہ سعودی انتظام و انصرام سے بھی متاثر ہوا ہے۔ حرمین شریفین کے بہترین انتظام سے بھی محمد لوقا کے دل میں مملکت کا احترام بڑھا ہے۔

یہاں حج کےدنوں میں حرمین کے میناروں سے گونجنے والی اذانیں اور چاروں طرف لبیک لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بھی ایک خاص طرز کا احساس زندگی اور خصوصی نوعیت کا احساس بندگی دیتی ہیں۔ یہ محمد لوقا کے لیے اسلام کے اس خوبصورت سفر کا ایک اور پہلو ہے۔ سعی و طواف، عرفات میں خطبہ اور مناجات اور مزدلفہ و منیٰ کے قیام اس کی گویا آرزوؤں کی تکمیل کے مراحل ہیں۔ جن کے لیے وہ بے قراری سے منتظر تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں