عالمی فوجی مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے دنیا بھر کی فوجی ٹیموں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

پاکستان ملٹری اکیڈمی کی نمائندہ ٹیم نے 16 بین الاقوامی فوجی ٹیموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کر لی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان ملڑی اکیڈمی کے ایڈجوٹینٹ میجر حیدر گلزار کی قیادت میں 9 رکنی پاکستانی دستے نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، پی ایم اے ٹیم 5 جون کو برطانیہ پہنچی اور بین الاقوامی مقابلے میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔

رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ سالانہ مقابلے میں پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا مان لیا گیا، عالمی فوجی مقابلے میں پاکستانی ٹیم نے دنیا بھر کی فوجی ٹیموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی کی کامیابی اعلیٰ تربیتی معیار، پیشہ ورانہ صلاحیت اور غیر معمولی لگن کا مظہر ہے، یہ کامیابی مسلح افواج کے اعلیٰ معیار اور بہترین تربیت کا ثبوت بھی قرار دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ عالمی فوجی مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی شاندار فتح پاک فوج کے لیے ایک اور اعزاز ہے، برطانیہ میں ہونے والے سخت مقابلے میں پاکستان آرمی نے عالمی اعزازات سمیٹ لیے اور سینڈہرسٹ میں پاکستان کا پرچم سر بلند کر دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں