ورلڈ کپ کی اسٹار "مرلین" بطخ کی میکسیکو کی صدر سے ملاقات
مرلین کی شہرت کا آغاز ایونٹ میں میکسیکو کی جنوبی افریقہ کے خلاف 2-0 سے فتح کے جشن کے دوران ہوا
میکسیکو کی قومی فٹبال ٹیم کی چھوٹی شرٹ پہنے، سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بننے والی اور ملک کے شائقین کے لیے غیر رسمی خوش قسمتی کی علامت بننے والی بطخ "مرلین" کی پیر کے روز میکسیکو کی صدر سے ملاقات ہوئی۔
مرلین... صدر کلودیا شینبوم کی معمول کی صبح کی پریس کانفرنس کے آغاز میں اسٹیج پر لڑکھڑاتی ہوئی داخل ہوئی اور اس جگہ بیٹھ گئی جہاں عام طور پر وزراء اور حکام بیٹھتے ہیں... اور اس نے اس موقع پر تقریب سے پریشان ہوئے بغیر وہاں چند آوازیں بھی نکالیں۔
بطخ کی مالکن کارلا گومز نے کہا کہ صدر کے ساتھ یہاں موجود ہونا ہمارے لیے بہت فخر کی بات ہے، ہمارے لیے یہ اعزاز ہے کہ ہم آپ کے سامنے کھڑے ہیں اور پوری دنیا میکسیکو کا خوبصورت پہلو دیکھ رہی ہے۔
مرلین کی شہرت کا آغاز 11 جون کو افتتاحی میچ میں میکسیکو کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 2-0 سے فتح کے بعد سڑکوں پر ہونے والے جشن کے دوران ہوا، جب ٹیم کی وردی پہنے اس بطخ کو دارالحکومت کی مصروف ریفارما سڑک پر ہجوم کے درمیان گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔ تب سے مرلین ورلڈ کپ کے ستاروں میں سے ایک بن گئی ہے۔
بطخ کی مالکن نے تصدیق کی کہ وہ مرلین کو ایک رجسٹرڈ برانڈ بنانے کی کوشش کر رہی ہیں اور یہ کہ اس کی نئی شہرت ان کے خاندان کی مالی مدد کر سکتی ہے۔ خاص طور پر گومز کے بڑے بیٹے کے لیے جو ذہنی بیماری میں مبتلا ہے۔
شینبوم نے تصدیق کی کہ مرلین کے خاندان کو مدد ملے گی، تاہم انہوں نے کسی تفصیل کا ذکر نہیں کیا۔ شینبوم نے کہا کہ ہم آج اس خاندان کو لے کر آئے ہیں جو مرلین بطخ کو پالتو جانور کے طور پر پالتا ہے، کیونکہ یہ ورلڈ کپ کی علامت بن گئی ہے۔ یہ اس چیز کی علامت بن گئی ہے جس کی نمائندگی میکسیکن خاندان کرتے ہیں اور یہ کسی بھی دوسری چیز سے زیادہ اہم ہے، یہ وہ حصہ ہے جسے دنیا آج میکسیکو کے بارے میں دیکھ رہی ہے۔
گومز نے سڑک کے کنارے مشروبات فروخت کرنے کے اپنے ذاتی کام میں مرلین کو "لیڈر" قرار دیا۔ اس کے مطابق یہ بطخ متوازن غذا کھاتی ہے، لیکن اتوار کے دن وہ سور کے گوشت کے "کارنیٹاس" ٹاکو کھانا پسند کرتی ہے۔
مرلین کی عمر دو سال ہے اور وہ ایک گاہک کی طرف سے تحفے کے طور پر خاندان میں شامل ہوئی تھی۔ وہ عام طور پر اپنے چھوٹے جھلی دار پیروں کی حفاظت کے لیے جوتے پہنتی ہے کیونکہ گومز کے مطابق اسے بہت زیادہ چلنا پسند ہے۔