واٹس ایپ کے نئے سربراہ کنال شاہ کون ہیں ؟

وہ بھارت میں سب سے زیادہ متحرک انفرادی سرمایہ کاروں میں سے ایک سمجھے جاتے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

میٹا کمپنی نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے ہندوستانی فن ٹیک کمپنی کے بانی کنال شاہ کو ویل کیتھکارٹ کی جگہ واٹس ایپ کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کنال شاہ کے تجربے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میسجنگ ایپ کے وسیع صارف بیس سے منافع کمانے کے طریقے تلاش کرنا ہے، جو صارفین کی مالی خدمات میں مہارت رکھنے والی کمپنی کریڈ (CRED) کے بانی اور مالک ہیں۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ نے ایک بیان میں کہا کہ کنال نے کامیابی کے ساتھ "کریڈ" کو ہندوستان کی اہم ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سے ایک بنایا ہے۔

کنال شاہ کون ہیں؟

ہندوستان میں فن ٹیک کی دنیا کے کاروباری اور با اثر شخصیت شاہ نے اپنی سابقہ پیمنٹ اسٹارٹ اپ کمپنی کو ہندوستانی ای کامرس کمپنی "اسنیپ ڈیل" کو تقریباً 40 کروڑ ڈالر میں فروخت کرنے کے بعد 2018 میں کریڈ کی بنیاد رکھی۔

ڈیٹا ٹریکنگ کمپنی ٹریکسن (Tracxn) کے اعداد و شمار کے مطابق کنال شاہ ہندوستان میں سب سے زیادہ فعال انفرادی سرمایہ کاروں میں سے ایک ہیں، جہاں مقامی پریس اکثر ان کی جانب سے ابتدائی فنڈنگ کی پیشکشوں کو سننے کے ساتھ ہی فوری منظوری دینے کا ذکر کرتی ہے۔

لیکن شاہ نے گذشتہ چند سالوں کے دوران "کریڈ" کی تعمیر اور ترقی پر توجہ مرکوز کی۔ اس کا تصور کریڈٹ کارڈ کے واجبات وقت پر ادا کرنے والے صارفین کو انعامات دینے کے خیال سے شروع ہوا۔ تب سے کمپنی نے اپنے 1.7 کروڑ صارفین کے لیے دولت کے انتظام، انشورنس اور قرض دینے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیزی سے توسیع کی ہے۔

امکان ہے کہ شاہ کا تجربہ واٹس ایپ کو میٹا کے بنیادی اشتہاری ماڈل سے ہٹ کر آمدنی کے نئے ذرائع تلاش کرنے میں مدد دے گا، جو فیس بک اور انسٹاگرام پلیٹ فارمز کو بھی چلاتا ہے۔

اگرچہ 2021 میں جاری کردہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان واٹس ایپ کے لیے سب سے بڑی مارکیٹ ہے جس کے صارفین کی تعداد نصف ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ ایپ ادائیگیوں کی ایسی سروس بنانے کا موقع کافی حد تک گنوا چکی ہے جو اتنی ہی مقبول اور وسیع ہو۔

کنال شاہ کو واٹس ایپ کی قیادت کے لیے منتخب کرنے کا اعلان ان خبروں کے ساتھ سامنے آیا ہے کہ میٹا ایک کمپنی کے لیے 90 کروڑ ڈالر کے فنڈنگ راؤنڈ کی قیادت بھی کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں