بڑھاپے کے خلاف انجکشن نے جوان لڑکی کی جان لے لی

نیویارک میں 27 سالہ ایلزبتھ بارون کی بڑھاپے کے خلاف علاج کے مرکز میں موت ہوئی، 55 سالہ ڈاکٹر گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

نیویارک شہر میں بڑھاپے کے خلاف ایک ذریعے کے طور پر مشہور کی جانے والی علاجی نشست اس وقت ایک المیے میں تبدیل ہو گئی جب 27 سالہ ایک جوان لڑکی ایک طبی مرکز کے اندر وریدی ٹیکہ لگوانے کے بعد فوت ہو گئی۔ حکام نے علاج کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف کیا کہ اس کے پاس ریاست میں طب کی پریکٹس کا لائسنس نہیں ہے۔

نیویارک کے حکام نے 55 سالہ ڈاکٹر لوئس روخاس کیبریرا پر لاپرواہی سے دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے اور بغیر لائسنس کے پیشہ ورانہ پریکٹس کرنے کے دو الزامات عائد کیے ہیں۔

یہ کارروائی لڑکی ایلزبتھ بارون کی موت کے بعد کی گئی جسے برونکس کے علاقے کنگز برج میں جسمانی دیکھ بھال کے ایک مرکز کے اندر بڑھاپے کے خلاف دوا کے طور پر پیش کیے جانے والے علاج کے دوران اچانک صحتی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مقامی اخبارات نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس لڑکی کو ایمبولینس کے ذریعے "نیویارک-پریس بائٹیرین ایلن" ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم ڈاکٹروں نے اس کی پہنچنے کے کچھ ہی دیر بعد موت کا اعلان کر دیا۔ تفتیش کار موت کی سرکاری وجہ معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

فوری طور پر بے ہوش

کرمنل شکایت کے مطابق ڈاکٹر نے لڑکی کو ایک ایسا وریدی محلول دیا جس میں "NAD+" نامی مرکب شامل تھا جو بڑھاپے کے خلاف کچھ علاجوں میں استعمال ہونے والا ایک مرکب ہے۔ یاد رہے اس مقصد کے لیے اس محلود کی سلامتی اور افادیت کو ثابت کرنے والے سائنسی دلائل محدود ہیں۔ اسی دوران دائیں ہاتھ میں وریدی محلول لگاتے ہی خاتون فوراً بے ہوش ہو گئی۔ اس صورت حال نے کیبریرا کو ایمرجنسی سروس کو کال کرنے پر مجبور کردیا۔

تفتیش کے دوران کیبریرا نے اعتراف کیا کہ وہ ریاستِ نیویارک میں طب کی پریکٹس کے لیے لائسنس یافتہ نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ وہ ڈومینیکن ریپبلک میں لائسنس یافتہ ڈاکٹر ہے اور پورٹو ریکو میں ایک طبی معاون کا لائسنس رکھتا ہے۔ نیویارک میں لائسنس حاصل کرنے کی اس کی درخواست ابھی زیرِ التوا ہے۔ اس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ ریاست کے اندر اس کے پاس موجود واحد لائسنس بیوٹیشن (کاسمیٹولوجسٹ) کا ہے۔ اس کے بعد کیبریرا کو برونکس کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے پوسٹ مارٹم کے نتائج آنے تک اس کا پاسپورٹ ضبط کرنے کی شرط کے ساتھ اسے عارضی طور پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔

علاوہ ازیں حکام نے کیبریرا پر نیویارک ریاست میں کسی بھی لائسنس یافتہ طبی ماہر کی ضروری ڈاکٹری نسخے کے بغیر بارون کو علاج فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ طبی مرکز کو بند کر دیا گیا ہے اور اس کے سامنے ایک بورڈ آویزاں کیا گیا ہے جس پر لکھا ہے: ’’ بند ہے.. ہم جلد واپس آئیں گے۔‘‘ ۔ نوجوان لڑکی بارون کے جاننے والوں اور علاقے کے رہائشیوں نے بارون کی موت پر گہرے صدمے میں ہیں۔ انہوں نے یاد کیا کہ بارون ایک نیک اور سخی لڑکی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں