پولیس کی کشتی لندن کے پل سے ٹکرا گئی، اہلکار دریائے ٹیمز میں جا گرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

میٹروپولیٹن پولیس نے کہا کہ جمعہ کو پولیس کی ایک کشتی دریائے ٹیمز میں وسطی لندن کے ویسٹ منسٹر پل سے ٹکرا گئی جس سے افسران پانی میں گر گئے اور ان میں سے پانچ زخمی ہو گئے۔ پولیس کی یہ کشتی ایک شخص کی اطلاع پر امدادی کارروائی کر رہی تھی۔

طبی عملے نے سیاہ رنگ کی کشتی پر زخمیوں کا علاج کیا جبکہ پولیس کا ایک ہیلی کاپٹر کلاک ٹاور کے اوپر منڈلاتا رہا۔

پولیس نے بتایا کہ چار اہلکار جمعہ کی رات شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں رہے لیکن ان کے زندہ بچ جانے کی امید تھی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے دو کشتیوں کو دریا میں تیزی سے آتے دیکھا اور جب ایک کشتی پل سے ٹکرائی تو انہوں نے زوردار دھماکے کی آواز سنی۔

امریکہ سے آنے والے جم باگلے نے کہا کہ پہلی کشتی نے پل کے نیچے سے گذرتے ہوئے ایک بڑی کشتی کو ٹکر ماری اور ایسا لگتا ہے کہ وہ دوسری کشتی کو گھسیٹتی ہوئی اپنے ساتھ لے گئی۔

باگلے نے کہا، "ہم نے ایسا ہوتے ہوئے دیکھا تو نہیں لیکن دھماکے کی آواز سنی۔ اگلی چیز جو ہم نے دیکھی وہ پانی میں تین افراد تھے جو پانی کے ساتھ بہہ رہے تھے۔"

دوسری کشتیوں پر سوار لوگوں نے اہلکاروں کو کھینچ کر بچانے میں مدد کی۔ پولیس نے کہا کہ کسی شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔

ایک بڑا جمِ غفیر یہ منظر دیکھنے کے لیے جمع ہو گیا جب ایمبولینسز اور آگ بجھانے والا عملہ امدادی کارروائی کر رہا تھا لیکن پھر انہیں پل سے ہٹا کر اسے ٹریفک کے لیے بند تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں