سعودی مذہبی پولیس کا قومی دن پر گانے بجانے اور بھنگڑے پر انتباہ

خلاف ورزی کرنے والوں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے آج سوموار کو مملکت کے قومی دن کے موقع پر عوامی مقامات پر لوگوں کو گانے بجانے اور ڈانس پر انتباہ کیا ہے۔

سعودی عرب کے محکمہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر المعروف مذہبی پولیس کے ترجمان ترکی الشلیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس انتباہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی مملکت کے تراسویں یوم تاسیس کے موقع پر جشن کا سماں ہے اور ملک بھر میں یہ قومی دن بڑے جوش وخروش سے منایا جارہا ہے۔ دارالحکومت ریاض میں اس سلسلے میں سات مقررہ مقامات پر تقاریب منعقد کی جارہی ہیں اور رات کو آتش بازی کا خوبصورت مظاہرہ متوقع تھا۔

مکہ مکرمہ میں 190 سے زیادہ ثقافتی اور مذہبی تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔ جدہ میں قومی دن کو مختلف انداز میں منایا جارہا ہے اور وہاں چھاتہ برداروں کی ٹیم اپنے فن کا مظاہرہ کرے گی۔ اس مظاہرے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد میں آمد کی توقع کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں