.

8 سالہ شامی لڑکے نے پیانو بجا کر''عرب ٹیلنٹ''میلہ لوٹ لیا

''میں پیانو بجاتا تھا لیکن گھر کے ساتھ سب کچھ تباہ ہوگیا: نائل طرابلسی کا شکوہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام کے وسطی شہر حمص میں بمباری میں اپنی پیانو سے محروم ہونے کے باوجود آٹھ سالہ لڑکے نے ''عرب گاٹ ٹیلنٹ'' شو جیت لیا ہے۔

پیانو بجانے کے اس کم سن ماہر کا نام نائل طرابلسی ہے۔ اس نے عرب ٹیلنٹ شو میں اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ ''میں پیانو بجایا کرتا تھا لیکن بمباری سے ہمارے گھر کے ساتھ سب کچھ تباہ ہوگیا''۔

کم عمری میں موسیقی کے جوہر دکھانے والے اس شامی لڑکے نے مقابلے کی ایک جج نجویٰ کرم کو چیلنج کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ اس نے جب اپنے فن کے جوہر دکھائے تو مقابلے کے چاروں ججوں نے اس کے حق میں فیصلہ صادر کردیا۔

نجویٰ کرم کا کہنا تھا کہ ''انھوں نے نائل طرابلسی میں بلا کا ٹیلنٹ اور ایک مرد ایسی خود اعتمادی دیکھی ہے۔ اس نے مقابلے دوران موسیقی سے اپنے بے پایاں شغف کا اظہار کیا ہے''۔

مقابلے کے ایک اور جج احمد حلمی نے شامی لڑکے کو مخاطب ہو کر کہا کہ ''آپ ایک چھوٹے موسیقار ہیں۔ آپ ایک الگ تھلگ دنیا میں رہتے ہیں۔ آپ کے اردگرد جو کچھ رونما ہو رہا ہے، اس کی آپ کو قطعاً کوئی پروا نہیں ہوتی ہے خاص طور پر جب آپ کی روح انگلیوں کے ذریعے کھیل رہی ہوتی ہے''۔

نائل طرابلسی عرب ٹیلنٹ مقابلے کے دوسرے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ اس موقع پر موجود بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ ان کی موجودگی شام میں جاری تنازعے کے خلاف ایک واضح پیغام ہے اور یہ موسیقی کے ذریعے امن وآشتی کی ایک کال ہے۔