دبئی سے ڈھاکا آنے والی پرواز کے بیت الخلاء سے35 کلو سونا برآمد

ضبط شدہ سونے کی مالیت 50 لاکھ درہم بتائی جا رہی ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

دبئی سے بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا آنے والی نجی فضائی کمپنی کی ایک پرواز کے بیت الخلاء سے 35 کلوگرام سونا برآمد ہوا ہے جس کی مالیت 50 لاکھ درہم سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

ڈھاکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے حکام کے مطابق یہ سونا ہوائی جہاز کے زمینی عملے کو بیت الخلاء کی صفائی کے دوران ملا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے اماراتی "سیون ڈیز" کے حوالے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کہ نجی فضائی کمپنی 'فلائی دبئی' کی پرواز نمبرFZ 583 کے ڈھاکہ ہوائی اڈے پراترنے کے بعد جہاز کے سیکیورٹی عملے نے اس کی تلاشی لینا شروع کی تو انہیں اینٹوں کی شکل میں سونے کی بڑی مقدار ملی۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ یہ سونا کس نے بھیجا تھا۔ کمپنی نے دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے متعلقہ حکام کو صورت حال کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کےمطابق ہوائی جہاز سے سونا ملنے کے بعد ڈھاکہ ہوائی اڈے کی پولیس نے فوری کارروائی کرکے سونے کے 280 اینٹیں قبضے میں لے لیں ہیں۔

خیال یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہوائی جہازکے بیت الخلاء کے ذریعے یہ سونا اسمگل کیا جا رہا تھا تاہم پولیس اورجہاز کی انتظامیہ کو اس کا علم ہونے کے بعد نامعلوم اسمگلرز بیش قیمت سونا بیت الخلاء میں چھوڑ کر فرارہو گئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اگر پینتیس کلوگرام سونا قانونی طریقے سے بنگلا دیش لایا جاتا تو اس پر 29 ملین درہم ٹیکس ادا کرنا پڑتا۔ اسمگلر ٹیکس سے بچنے کے لیے بھاری مقدار میں سونا چوری چھپے ملک میں اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے، تاہم شبہ ہے کہ سونا جہاز میں سوار مسافروں ہی میں سے کسی کا ہوسکتا ہے۔ ڈھاکہ ہوائی اڈے پرگراں قیمت اشیاء کی ضبطی معمول کی بات ہے۔ گذشتہ آٹھ ماہ کے دوران ایئرپورٹ حکام نے سونے سمیت بیرون ملک سے اسمگل کی گئی 100 مختلف اشیاء قبضے لیں ہیں، جن کا مجموعی وزن300 کلو گرام بتایا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں