حلب: شامی باغیوں کا سرنگ میں دھماکا، 40 فوجی ہلاک
شام کے شمالی شہر حلب میں اسلامی باغی جنگجوؤں نے اسدی فوج کے زیر استعمال ایک سرنگ میں دھماکا کیا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم چالیس فوجی اور اسد نواز ملیشیا کے جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ہفتے کے روز اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسلامی باغیوں نے شہر کے قدیم حصے میں واقع الزہراوی مارکیٹ میں سرنگ کو دھماکے سے اڑایا ہے۔
صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے خلاف جنگ لڑنے والے شامی باغیوں کے اتحاد محاذ اسلامی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کا لنک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں ایک زوردار دھماکا ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملبے سے گرد اور دھواں بلند ہو رہا ہے۔
آبزرویٹری کے مطابق دھماکے کے بعد شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی تھی جس میں ایک باغی مارا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محاذ اسلامی نے حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد مرتبہ فوجیوں پر حملوں کے لیے سرنگوں کے ذریعے دھماکے کیے ہیں۔
حلب کے تاریخی قدیم حصے میں شامی فوج اور باغی جنگجوؤں کے درمیان کم وبیش روزانہ کی بنیاد پر جھڑپیں ہورہی ہیں اور فوج نے جگہ جگہ پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں۔حلب میں جولائی 2012ء سے اسدی فوج اور باغیوں کے خلاف شدید لڑائی ہو رہی ہے۔
-
حلب پر بمباری سے پانچ ماہ میں 2000 افراد جاں بحق
انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مانیٹرنگ کرنے والے گروپ کی رپورٹ
مشرق وسطی -
شامی فوج نے باغیوں سے حلب جیل کا محاصرہ چھڑا لیا
شام کے حکومت نواز ٹی وی چینلز نے دعوی کیا ہے کہ سرکاری فوج نے باغیوں سے حلب کی ...
مشرق وسطی -
حلب: فوج کیلیے مختص ہوٹل پر حملہ، بڑا حصہ تباہ
سکیورٹی فورسز کا علاقے کا محاصرہ، ریسکیو کارروائی شروع
مشرق وسطی -
حلب میں بیرل بم حملوں میں دسیوں افراد ہلاک
حمص میں امدادی سرگرمیوں کے معاہدے کی متضاد اطلاعات
مشرق وسطی -
"داعش" کے جنگجوؤں نے حلب میں چور کا ہاتھ کاٹ ڈالا
شام کے گلی محلوں میں عسکریت پسند حکومتیں قائم کرنے لگے
مشرق وسطی -
حلب کی سینٹرل جیل پر باغیوں کا قبضہ، سیکڑوں قیدی چھڑا لیے
حکومت کی جانب سے جیل پر قبضے کی تردید
مشرق وسطی