غزہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، ایک فلسطینی شہید دو زخمی

ماہ جون میں اسرائیل نے غزہ میں تین فلسطینی شہید کیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسرائیل کی مسلح فواج نے غزہ پر فضائی حملے کر کے ایک فلسطینی کو شہید اور دو کو زخمی کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس بارے میں اپنے روایتی موقف کا اعادہ کیا ہے کہ فوجی کارروائی غزہ سے اسرائیل پر فائر کیے گئے راکٹوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

غزہ میں موجود طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے اتوار کے روز کم از کم چھ مقامات کو فضائی کارروائی سے نشانہ بنایا گیا۔ جس کے نتیجے ایک شخص شہید اور دو زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے کہا ہے اس فضائی کارروائی سے پہلے اتوار کے روز غزہ سے اسرائیلی علاقے میں دو راکٹ فائر کیے گئے، تاہم راکٹ حملے کو دفاعی میزائل سسٹم کے تحت ناکام بنا دیا گیا۔

اسرائیلی ترجمان کے مطابق اس سے قبل ہفتے کے روز بھی غزہ سے کیے گئے ایسے ہی ایک راکٹ حملے سے اسرائیل کے ایک جنوبی قصبے میں واقع فیکٹری کو شانہ بنایا گیا۔ راکٹ حملے سے فیکٹری کو آگ لگ گئی اور تین اسرائیلی زخمی ہو گئے۔

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی کابینہ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ '' ویک اینڈ کے موقع پر ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے متعدد مقامات کو نشانہ بنایا ہے، نیز یہ کہ ہم اس آپریشن کو وسعت دینے کو بھی تیار ہیں۔''

فلسطینی حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائی کا نشانہ حماس کے مسلح ونگ کے مراکز بنے ہیں۔ واضح رہے القسام بریگیڈ ،اسلامی جہاد حماس اور پاپولر مزاحمت کمیٹی حماس کے حامی مسلح ونگ سمجھے جاتے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ ماہ جون کے دوران غزہ کی طرف سے کم از کم 62 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ جس سے چند اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

اس کے مقابلے میں فلسطینی حکام کا کہنا ہے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں