چار کارروائیوں میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک: القسام
عسکری بریگیڈ کے مطابق یہ کارروائیاں 24 گھنٹے کے دوران ہوئیں
اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چار اعلی درجے کی فوجی کارروائیوں میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے قریب ایک فوجی کارروائی میں 5 فوجی ہلاک کئے۔
عسکری ونگ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ تنظیم کی ایلیٹ فورس سے وابستہ مجاہدین نے صوفا کے الریان نامی علاقے میں زیر زمین سرنگین عبور کر کے دشمن کو پیچھے سے گھیرے میں لیا۔
اس کے بعد ایلیٹ فورس کے جوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا جس میں ایلیٹ فورس نے پانچ اسرائیلی فوجیوں کو سر اور جسم کے مخلتف حصوں میں گولیاں مار کر انہیں ہلاک کیا۔ تنظیم کے چھاپہ مار دستے یہ کارروائی کرنے کے بعد بحفاظت اپنے ٹھکانے پر واپس آ گئے۔
ایک دوسری پیش رفت میں القسام بریگیڈ نے اسرائیلی شہر بئر السبع پر گراڈ طرز کے 10 راکٹ فائر کئے۔
یاد رہے گذشتہ شام اسرائیل نے تسلیم کیا تھا کہ اشکول کے علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائی میں ایک اعلی فوجی افسر اور سپاہی ہلاک ہوئے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ادارے 'معا' کے مطابق ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجی کا رینک میجر اور اس کا نام اموٹز گربنبغ بتایا جاتا ہے۔ ہلاک ہونے والے سپاہی کی شناخت ادار کے نام سے ہوئی جس کے بعد اسرائیلی فوجی سینسر بورڈ نے فوجیوں کی ہلاکت کی خبر جاری کرنے کی منظوری دی۔
ہفتے کے روز اشکول کے علاقے اور اس کی جانب آنے والے سڑکوں پر سخت سیکیورٹی دیکھی گئی۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی اشکول اور عسقلان میں متعدد سڑکیں بلاک کر رکھی تھیں کیونکہ ایسی اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ در انداز مزاحمت کار علاقے میں داخل ہو چکے ہیں اور کسی بھی وقت عام شہریوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی گروپ نے جنوبی اسرائیلی شہر اشکول پر حملہ کیا ہے جس کے بعد علاقے میں شدید جھڑپیں ہوتی رہیں۔ القسام بریگیڈ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
-
غزہ: اُنروا کے زیرانتظام اسکول سے 20 راکٹ برآمد
فلسطینی مہاجرین کے لیے کام کرنے والے اقوام متحدہ کی ایجنسی (اُنروا) نے غزہ میں ...
مشرق وسطی -
ٹوئٹر: غزہ پر اسرائیلی جنگ براہ راست دکھائی دینے لگی
سعودی شہری سوشل میڈیا کے ذریعے غزہ کے قریب ہو گئے
مشرق وسطی -
اسرائیل بمباری سے 70% غزہ اندھیرے میں ڈوب گیا
اردن، مصر، یو اے ای اور امریکی وزرائے خارجہ کے رابطے
مشرق وسطی -
بمباری کے دھویں سے فلسطینی آرٹ تخلیق!
زندہ دلان اہالیاں غزہ تباہی کے مناظر سے فن تخلیق کرنے لگے
ایڈیٹر کی پسند -
اہالیاں غزہ کو زکواۃ دینا جائز ہے: سعودی مفتی اعظم
سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز آل الشیخ نے فتوی دیا ہے کہ اہالیاں غزہ کو زکواۃ ...
ایڈیٹر کی پسند -
اسرائیل کا غزہ سے آنے والا ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
غزہ کی جانب سے فوری طور پر ڈرون اڑانے کی تصدیق نہیں کی گئی
مشرق وسطی