شام میں فوجی ہیلی کاپٹر راکٹ حملے میں تباہ
فیلق الشام نامی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی، ویڈیو جاری
شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف سرگرم عسکری گروپ "فیلق الشام" کی جانب سے ادلب کے ابو ظہور ہوائی اڈے کے قریب سرکاری فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو "کورنیٹ" طیارہ شکن میزائل کی مدد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ تنظیم کی جانب سے ہیلی کاپٹر پر حملے اور اس کی تباہی کی ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویڈیو میں ادلب کے ایک ہوائی اڈے کی فضاء میں موجود ایک جنگی ہیلی کاپٹر کو دکھایا گیا ہے۔ اگلے ہی لمحے ایک راکٹ ہیلی کاپٹر سے ٹکراتا ہے جس کے بعد ہیلی کاپٹر عمودی شکل میں زمین کی طرف آتا ہے۔ ہیلی کاپٹر کے زمین پر اترتے ہی وہاں پر موجود دو گاڑیوں میں فوجیوں کو وہاں سے دور لے جایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر میں دھماکے کے بعد دھوئیں کے بادل اور آگ کے شعلے بلند ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔
-
شام میں موجود جنگجو کی برطانیہ واپسی کی دھمکی
اندازے کے مطابق 500 کے قریب برطانوی جنگجو شام اور عراق میں موجود
مشرق وسطی -
امریکا نے شام کی فضائی نگرانی شروع کر دی
شام میں کارروائیوں کی راہ ہموار ہو سکے گی
بين الاقوامى -
شام میں 50 ملکوں کے 12 ہزار جنجگو لڑ رہے ہیں: امریکا
امریکی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام میں صدر بشارالاسد کےخلاف ...
بين الاقوامى