النصرۃ محاذ سے لڑائی میں حزب اللہ کے 10 جنگجو ہلاک
لبنان کے مشرقی علاقے میں شام میں القاعدہ سےوابستہ باغی جنگجو تنظیم النصرۃ محاذ کے ساتھ اتوار سے جاری لڑائی میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے دس ارکان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
النصرۃ محاذ کے سیکڑوں جنگجوؤں نے گذشتہ روز شام اور لبنان کے درمیان سرحد پر واقع پہاڑی سلسلے میں قائم حزب اللہ کی متعدد چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔اس کے بعد وہاں جاری لڑائی میں دمِ تحریر لبنانی ملیشیا کے دس جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ شامی صدر بشارالاسد کی حمایت میں لڑائی کے دوران کسی ایک واقعے میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق شام کے علاقے قلمون سے آنے والے النصرۃ محاذ کے مسلح جنگجوؤں نے لبنان کے شہر بعلبک کے مشرق میں واقع نبی سبط کے نواح میں ان کی چوکیوں پر حملہ کیا تھا۔اس کے ردعمل میں حزب اللہ کے جنگجوؤں نے بھی جوابی فائرنگ کی ہے اور پھر ان کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی تھی۔
حزب اللہ کے ایک ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں کا بھی بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔تاہم نبی سبط کے مکینوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے حزب اللہ کے جنگجوؤں کو پک اپ ٹرکوں پراپنے زخمیوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان اور شام کے درمیان سرحد سرکاری طور پر متعین نہیں ہے۔اس پر حزب اللہ کے جنگجوؤں نے جگہ جگہ اپنی چوکیاں قائم کررکھی ہیں۔ان کے علاوہ بعض مقامات پر مقامی لوگ اور اسمگلر بھی سرحد پر پہرے دے رہے ہیں اور اس سرحدی علاقے سے اشیاء کی اشمگلنگ کے دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں۔
-
شام،لبنان سرحد پر جھڑپ ،حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک
لبنان کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ نے شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں مسلح حملہ آوروں ...
مشرق وسطی -
حزب اللہ کی چوکی پر خودکش حملہ، تین افراد ہلاک
لبنان کے مشرقی شہر بعلبک میں شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر کار ...
مشرق وسطی -
شامی فوج کا دمشق کے نواح میں قصبے پر قبضہ
اسدی فوج کی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کی مدد سے کارروائی میں باغی جنگجو پسپا ہوگئے
مشرق وسطی -
شام سے اپنے جنگجو نہیں نکالیں گے: حزب اللہ رہ نما
داعش سمیت تمام تکفیری گروپوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا
مشرق وسطی -
شامی فوج اور حزب اللہ کے چالیس جنگجو ہلاک
القلمون میں ایک مرتبہ پھر گھمسان کی جنگ
مشرق وسطی -
ڈرون آلات خریدنے والے حزب اللہ کے ایجنٹ بلیک لسٹ
جعلی ناموں سے شیعہ ملیشیا کے لیے خریداری کرتے تھے: امریکا
بين الاقوامى