لیبیا: بنغازی میں خودکش دھماکہ، 4 ہلاک

جمعہ سے لڑائی میں شدت کے بعد تقریبا دو درجن ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

لیبیا کے دوسرے بڑے شہر بنغازی میں خودکش دھماکے کی زد میں آکر چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بنغازی ان دنوں سرکاری حمایت یافتہ فورسز اور اسلام پسندوں کی بھر پور لڑائی کا مرکز بنا ہواہے۔ خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی ایک چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، یہ چیک پوسٹ حکومتی افواج کے حامی نوجوانوں نے قائم کر رکھی تھی۔

طبی ذرائع کے مطابق جائے دھماکہ سے ایک مقامی ہسپتال میں تین لاشوں کے علاوہ خود کش حملہ آور کے جلے کٹے اجزاء لائے گئے ہیں۔ جبکہ زخمیوں کو بحی لایا گیا ہے۔

یہ خود کش دھماکہ وسطی بنغازی کے علاقے کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا ہے، اس علاقے کے لوگوں نے پڑوسی آبادیوں کے لوگوں کو اپنی آبادی میں آنے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔ تاکہ ان کے ساتھ ان کے روپ میں عسکریت پسند وسطی علاقے میں داخل نہ ہو سکیں۔

واضح رہے میں پچھلے کئی ماہ حکومت کی حامی فوج اور اسلام پسندوں کے درمیان لڑئی جاری ہے جبکہ بدھ کے روز سے بنغازی میں اسلام پسند عسکریت پسند خصوصی ہدف ہیں۔

حالیہ مہینوں سے جاری بد امنی کی وجہ سے لیبیا کی پارلیمنٹ کو دارالحکومت طرابلس سے تبروک میں متقل کرنا پڑا تھا۔

جمعہ کے روز سے لڑائی میں آنے والی شدت سے ہلاکتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لیبیا کی فوج کے سابق جنرل خلیفہ حفتر کی فوجی ملیشیا فوج کے حامی نوجوانوں کی مدد سے اسلامی عسکریت پسندوں کو بنغازی سے نکالے کا تہیہ کیے ہوئے ہیں۔

اس دوران بنغازی یونیورسٹی کے گرد و نواح میں بھی سخت لڑائی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس علاقے میں اسلامی جنگجووں کے اثرات رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں