اماراتی ولی عہد کا فوجی تربیتی مرکز کا اچانک دورہ
نیشنل سیکیورٹی فورسز کی ٹریننگ اور ان کی مہارت کا جائزہ لیا
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے عجمان میں المنامہ کے مقام پر قائم نیشنل سیکیورٹی فورسز کے بھرتی اور تربیتی ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں نیشنل سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور انہوں نے فورس کی پیشہ وارانہ مہارت کا جائزہ لیا۔
الشیخ محمد بن زاید نھیان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مُلک کو محفوظ اور پرامن بنانے میں تمام سیکیورٹی اداروں کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت سے ’یو اے ای‘ ناقابل تسخیر ہو چکا ہے۔ ولی عہد کے اس دورے میں الشیخ زید بن سلطان آل نھیان فائونڈیشن کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز الشیخ نھیان بن زاید آل نھیان اور سیکرٹری دفاع محمد احمد البواردی الفلاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
المنامہ نیشنل سیکیورٹی ٹریننگ سینٹر میں مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل حمد محمد ثانی الرمتی، بریگیڈیئر جنرل عیسیٰ سیف بن عیلان المزروعی، ڈپٹی آرمی چیف اور ریزور فوج کے بھی کئی اعلیٰ حکام نے ولی عہد کا استقبال کیا۔
اماراتی ولی عہد کی آمد پر فوج کے ہیڈکواٹرز میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب میں الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے فوج کے افسروں اور سپاہیوں سے مصافحہ بھی کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی ہر قسم کی ضرورت پوری کرنے کے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی اور ملک و قوم کے محافظوں کی پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی فوج میں شامل ہر سپاہی، افسر اور جوان اپنی ذمہ داریوں سے بہ خوبی آگاہ ہے اور وہ احسن طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ہر سپاہی جانتا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے امن و استحکام کو ہر چیز پر ترجیح حاصل ہے۔
تقریب کے بعد ولی عہد گرائونڈ میں نئے بھرتی ہونے والے سپاہیوں کی ٹریننگ کا بھی جائزہ لیا اور جوانوں کی اسلحہ کے استعمال کی مہارتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ولی عہد کو پیادہ فوج کے زیر تربیت دستے کی ٹریننگ کا بھی مشاہدہ کرایا گیا۔
-
یو اے ای :طالبات کی قومی سروس میں شمولیت
بڑی تعداد نے اختیاری خدمات کے لیے ناموں کا اندراج کرادیا
بين الاقوامى -
یو ای اے:انسداد دہشت گردی قوانین میں سختی
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے پہلے سے نافذالعمل انسداد دہشت گردی کے ...
مشرق وسطی -
ابوظہبی کے ولی عہد کی شاہ عبداللہ سے ملاقات
ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف الشیخ محمد بن ...
مشرق وسطی