مصر: سیناء میں خودکش دھماکہ انصار بیت المقدس نے کیا
ذمہ داری قبول کرنے سے متعلق وڈیو میں مزید حملوں کی دھمکی
مصر میں عسکری کارروائیوں کے حوالے سے عسکری تنظیم انصار بیت المقدس نے سیناء میں خوفناک خود کش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
اس خود کش دھماکے میں پچھلے ماہ 30 سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔ انصار بیت المقدس جزیرہ نما سیناء میں عسکری کارروائیوں کے حوالے سے ہراول دستہ مانا جاتا ہے۔
جولائی 2013 سے اب تک یہ گروپ بڑی تعداد میں کارروائیاں کر کے بہت سے پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر چکا ہے۔
تاہم 24 اکتوبر کو شمالی سیناء کے علاقے میں کیے گئے خود کش دھماکے میں ایک فوجی چوکی چیک پوائنٹ کو ہدف بنایا گیا تھا۔
عسکری تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ کارروائی اسلام پسندوں کے خلاف کارروائیوں کے ردعمل کے طور پر کی ہیں جو محمد مرسی کی صدارت سے برطرفی کے بعد سے جاری ہیں۔
واضح رہے مرسی کے اسلام پسند حامیوں اب تک کم از کم 1400 کی تعداد میں ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ 15000 کو جیلوں میں ڈالا جا چکا ہے۔
انصار بیت المقدس کی طرف سے جاری کی گئی وڈیو میں کہا کہا گیا ہے کہ آئندہ بھی اسی طرح کی کارروائیان جاری رکھی جائیں گی۔
-
مصر: عسکری تنظیم انصار بیت المقدس داعش کے زیر اثر ہو گئی
انصار کے عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد داعش کی مطیع ہو گئی
مشرق وسطی -
مصر: سینا میں ایمرجنسی، انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر بمباری
مصری فوج نے جزیرہ نما سینا میں دہشت گرد حملوں میں تیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد علاقے ...
مشرق وسطی -
مصر: انصار بیت المقدس کا رہنما ہلاک
سکیورٹی فورسز کو یہ کامیابی رفح میں چھاپے کے دوران ملی
مشرق وسطی