مصر: سینا میں ایمرجنسی، انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر بمباری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

مصری فوج نے جزیرہ نما سینا میں دہشت گرد حملوں میں تیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد علاقے میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے اور ساتھ ہی عسکریت پسند تنظیم’’انصار بیت المقدس‘‘ کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری بھی شروع کر دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہفتے کے روز الشیخ زوید اور رفح شہروں میں انصار بیت المقدس کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ مصری فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے جزیرہ نما سینا میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔

خیال ہے کہ جمعہ کے روز جزیزہ نما سینا کے علاقے الشیخ زوید میں کرم القوادیس کے مقام پر دس منٹ کے وقفے سے دو کار بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں کم سےکم 33 مصری فوجی ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے تھے۔

مصری حکومت نے فوجیوں پر حملوں کو دہشت گردانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے جزیرہ سینا میں چھپے عسکریت پسندوں کے خلاف سخت کارروائی کی ٹھانی ہے۔

جزیرہ نما سینا کا علاقہ پچھلے دو سال سے پرتشدد کارروائیوں کا مرکز چلا آ رہا ہے۔ مصر میں اخوان المسلمون کے حمایت یافتہ صدر ڈاکٹر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں برطرفی کے بعد جزیرے میں پرتشدد کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں