النصرہ فرنٹ سے رابطے کا شُبہ، پاکستانی کو سزائے قید
سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے ایک پاکستانی شدت پسند کو مبینہ طور پرشام میں برسرپیکار القاعدہ کی ذیلی تنظیم ’’النصرہ فرنٹ‘‘ سے روابط کے الزام میں اڑھائی برس قید کی سزا سنائی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الریاض کی فوج داری عدالت کے تفصیلی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد ایک عسکریت پسند پر شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کے ساتھ ای میل کے ذریعے روابط اور افغانستان میں جنگجو بھجوانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں، جس کےبعد اسے اڑھائی سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
سعودی عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستانی جنگجو پر خود بھی افغانستان کے سفر اور وہاں پر جنگ میں حصہ لینے کے عزم کا پتا چلا ہے۔ نیز اس نے چار سعودی شہریوں کی بھی افغانستان کے سفرکے لیے مالی معاونت کی تھی۔
-
یو اے ای میں اخوان، داعش، النصرہ محاذ دہشت گرد قرار
متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز ایک سرکاری حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت متعدد عرب ...
مشرق وسطی -
شام: گورنر ہاوس اور پولیس ہیڈ کوارٹرز پر مختصر قبضہ
النصرہ فرنٹ پر بعد ازاں گن شپ ہیلی کاپٹروں کا حملہ، درجنوں ہلاک
مشرق وسطی -
لبنان: ایک اور فوجی النصرہ میں شامل ہو گیا
جاری کردہ ویڈیو میں حزب اللہ پر لبنانی فوجیوں کے قتل کا الزام
مشرق وسطی