اتحادی فوج کے حملوں میں داعش کے دسیوں جنگجو ہلاک
عراق وزارت دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے داعش کے 27 جنگجو مارے گئے۔ حملے میں قافلے کے اندر شامل سات فور ویل ڈرائیو گاڑیاں اور ان پر لدا اسلحہ بھی تباہ ہو گیا۔
انہی ذرائع نے 'العربیہ' کو بتایا کہ داعش کے جنگجووں کا ایک قافلہ صلاح الدین گورنری کے شمالی علاقے الشرقاط سے نینوی کے الکیارہ علاقے کی جانب جا رہا تھا۔
امریکی سینڑل کمان نے جمعہ کے روز بتایا کہ اتحادی فوج نے بدھ کے روز سے عراق کے مختلف علاقوں میں چودہ حملے کئے جن میں انتہا پسند تنظیم کے زیر کنڑول ان علاقوں کو ہدف بنایا گیا جہاں تیل کی پیداوار بہت زیادہ ہے۔
امریکی فوج کے مطابق عراقی شہر القائم کے قریب چار فضائی حملوں سے داعش کے متعدد ناکے، گاڑیاں، بکتر بند گاڑیاں اور محفوظ پناہ گاہیں تباہ ہوئیں۔ دوسرے حملوں میں فضائی حملوں کا ہدف کرکوک، سامرا، تلعفر اور فلوجہ میں داعش کے ٹھکانے تھے۔
سینڑل کمان نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ موصل کے قریب اتحادی فوج کے فضائی حملوں میں گیارہ محفوظ ٹھکانوں سمیت بھاری اسلحہ، گاڑیاں اور تنظیم کے تین یونٹس تباہ کئے گئے۔
-
عراق : داعش پر ایران نے بھی بمباری شروع کر دی
عراقی فضائی حدود کا مسئلہ عراقی حکومت کا ہے، ہمارا نہیں: پینٹاگان
مشرق وسطی -
عراق : وزارت داخلہ کے 24 افسر جبری ریٹائر
وزیراعظم عبادی نے بدعنوانیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا
مشرق وسطی -
عراق:23 ہزارگھوسٹ فوجی ایک ارب ڈالرز ڈکار گئے
گذشتہ پانچ سال سے قومی خزانے سے تن خواہیں وصول رہے تھے
ایڈیٹر کی پسند