شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کا اہم عہدیدار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران نے سرکاری سطح پر پاسداران انقلاب کے ایک اہم عہدیدار کی شامی شہر سامراء میں عسکریت پسندوں کے حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی’’ایرنا‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنرل حمید تقوی کو سامراء شہر میں امام حسن عسکری کے مزار کے قریب عراقی فوجیوں کو ٹریننگ دینے کے دوران ہلاک کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول جنرل حمید تقوی سنہ 1980ء سے 1988ء کے دوران عراق۔ ایران جنگ میں بھی شریک رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران نے کچھ عرصہ قبل عراقی فوج کی تربیت کے لیے اپنے عسکری ماہرین کی بغداد میں تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔
ایرانی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ بغداد کو دولت اسلامی ’’داعش‘‘ اور دیگر دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے عسکری میدان میں مشاورت فراہم کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں