ایرانی جنرل شامی شہر حلب کے معرکے میں ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

ایران کے متعدد ویب پورٹلز نے دعوی کیا ہے کہ ملک کی اہم باسیج فورس سے تعلق رکھنے والے جنرل جبار درسیاوی گذشتہ جمعرات کو شامی انقلابیوں کے ہاتھوں حلب شہر کے حندرات علاقے میں مارے گئے۔

اس خبر کی تصدیق 'مراسل سوری' یعنی شامی نامہ نگار گروپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'فیس بک' پر بھی کر دی ہے۔

'مراسل سوری' گروپ کے مطابق جنرل جبار شامی شہر حلب کے قریب حندرات میں جاری لڑائی کے دوران مارے گئے۔ وہ پاسدران انقلاب کے پرانے جنگجو تھے اور اس سے قبل اسی کی دہائی میں ہونے والی ایران۔عراق جنگ میں بھی داد شجاعت دے چکے تھے۔

یاد رہے سنہ 2013ء میں شام میں داد شجاعت دیتے ہوئے مارے جانے والے پاسداران انقلاب کے اہلکاروں کے باقاعدہ جنازے دیکھنے میں آئے۔ اسی مدت کے دوران 'ابو الفضل العباس' بریگیڈ کی شام میں سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد شام میں غیر ملکی جنگجووں کی تعداد آئے روز بڑھتی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں