بغداد میں جاری کرفیو ختم کرنے کا حکم
عراقی وزیراعظم کا آپریشنز کمان کے دورے کے بعد فیصلہ
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے دارالحکومت بغداد میں گذشتہ برسوں سے جاری رات کا کرفیو ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
بغداد کی آپریشنز کمان کے ترجمان بریگیڈئیر سعد معان نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ ''وزیراعظم نے دارالحکومت میں جاری کرفیو مکمل طور پر اٹھانے کا حکم دیا ہے اور اس پر ہفتے کے روز سے عمل درآمد کا آغاز ہوگا''۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ''وزیراعظم عبادی نے بدھ کو آپریشنز کمان کا دورہ کیا تھا اور انھیں بغداد میں سکیورٹی اور کارروائیوں کی صورت حال کے بارے میں بتایا گیا تھا''۔ واضح رہے کہ بغداد میں امن وامان برقرار رکھنے اور تشدد کی کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے گذشتہ کئی برسوں سے رات کا کرفیو نافذ تھا۔تاہم اس کے اوقات میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کی جاتی رہی تھی۔اس وقت آدھی رات سے صبح پانچ بجے تک کرفیو نافذ ہے۔
عراقی حکومت نے بغداد میں کرفیو ختم کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب سکیورٹی فورسز ملک کے شمالی اور شمال مغربی علاقوں میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف نبرد آزما ہیں۔داعش کے جنگجوؤں نے گذشتہ سال جون میں شمالی شہروں میں یلغار کا آغاز کیا تھا اور وہ چند ہی ہفتوں میں بغداد کے نزدیک تک پہنچ گئے تھے لیکن اب امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی حملوں کے نتیجے میں انھیں ہزیمت کا سامنا ہے اور برسرزمین عراقی اور کرد فورسز کی کارروائیوں کے بعد وہ اپنے زیرقبضہ علاقوں سے پسپا ہورہے ہیں۔
-
عراق کے لئے اماراتی فضائی کمپنیوں کی پروازیں معطل
'فلائی دبئی' کے جہاز پر بغداد میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی
مشرق وسطی -
بغداد۔انقرہ ملکر داعش کو شکست دینے کے لئے پرعزم
ترکی اور عراق نے دولت اسلامی 'داعش' کے خطرے سے نمٹںے کے لئے مختلف شعبوں میں باہمی ...
مشرق وسطی -
بغداد اور کرکوک میں بم دھماکے،32 افراد ہلاک
عراق کے شمالی شہر کرکوک اور دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکوں کے نتیجے میں بتیس ...
مشرق وسطی -
بغداد اور کربلا میں بم دھماکے، 43 افراد ہلاک
آیت اللہ سیستانی کی وزیراعظم عبادی کی داعش مخالف جنگ میں حمایت
مشرق وسطی -
بغداد : تین کار بم دھماکے ،16 افراد ہلاک
شیعہ آبادی والے علاقوں میں مسلسل چھٹے روز بم حملے
مشرق وسطی -
داعش کی بغداد تک رسائی ، عراق کی امریکا سے مدد کی اپیل
دس ہزار داعشی جنگجو دارالحکومت سے8 میل کے فاصلے پر
مشرق وسطی