داعش کی باہمی لڑائی میں 9 جنگجو ہلاک: مانیٹرنگ گروپ
شام میں جاری بحران پر نظر رکھنے والے مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ عراق وشام [داعش] کے جنگجوئوں کے درمیان آپسی لڑائی میں 9 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ داعشی جنگجوئوں کے درمیاں ترک سرحد کے جنوب میں الباب کے علاقے میں جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں ترکی فرار ہونے والوں اور انہیں روکنے پر مامور داعشی جنگجوئوں کے درمیان ہوئیں۔ جھڑپوں کے دوران بھاگنے کی کوشش کرنے والے پانچ جبکہ انہیں روکنے والے چار افراد ہلاک ہوگئے۔
آبزرویٹری کے چئیرمین رامی عبدالرحمان کے مطابق میدان جنگ چھوڑ کر بھاگنے والوں میں ایک تیونسی اور 9 یورپی باشندے شامل تھے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب داعش نے اپنے ہی جنگجوئوں کو قتل کیا ہو۔ اس سے پہلے بھی ماہ دسمبر میں آبزرویٹری نے بتایا تھا کہ گروپ نے دو ماہ کے دوران گھر واپس جانے کی کوشش کرنے والے 120 جنگجوئوں کو مار دیا تھا۔
ہفتے کے روز جھڑپوں کا آغاز اس ہوا جب گروپ کی زیر انتظام جیل سے دس جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ رامی عبدالرحمان نے علاقے میں موجود ذرائع کے مطابق بتایا کہ ان جنگجوئوں نے اس سے پہلے بھی باہر نکلنے کی کوشش کی تھی مگر انہیں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔
آبزرویٹری کے مطابق جھڑپوں میں بچ جانے والے پانچ جنگجوئوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
-
لیبیا :داعش نے 9 غیر ملکیوں کو اغوا کر لیا
سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق وشام (داعش) نے لیبیا میں الغنی آئیل فیلڈ سے نو ...
بين الاقوامى -
"داعش کی خیالی جنت" پروپیگنڈے میں صنف نازک کا استعمال
شام اور عراق کے وسیع وعریض علاقے پر قابض دولت اسلامی ...
ایڈیٹر کی پسند -
حسکہ: داعش اور شامی فوج کے درمیان جھڑپیں، 40 ہلاک
شام میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ایک مانیٹرنگ ادارے کے مطابق شام ...
بين الاقوامى -
بوکو حرام کا داعش سے وفاداری کا اعلان
نائیجیریا کی انتہا پسند تنظیم بوکو حرام نے عراق اور شام میں سرگرم شدت پسند گروپ ...
بين الاقوامى -
داعش نے نمرود کے بعد تاریخی شہر خضر بھی مسمار کردیا
یونیسکو کی جانب سے آثارقدیمہ کی تباہی کی شدید مذمت
مشرق وسطی -
داعش نے تکریت کے آس پاس بارودی سرنگوں کا جال بچھا دیا
عراق کے شمالی شہروں تکریت اور الانبار سمیت متعدد مقامات پر عراقی فوج کا دولت ...
مشرق وسطی