محمود عباس کی غزہ رہائش گاہ کے باہر دھماکا
فلسطینی صدر محمود عباس کی غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں واقع رہائش گاہ کے قریب جمعہ کی شب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کی جانب سے بارودی سرنگ حملے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس دھماکے میں کسی قسم کا جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے غزہ میں فلسطینی صدر کی سرکاری رہائش گاہ کو قومی حکومت کی تشکیل کے بعد دفتر بنا دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد اس عمارت میں کل بروز اتوار قومی حکومت میں شامل جماعتوں کے نمائندہ کا ایک اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں وزارتوں کے کام کی بہتر کوارڈی نیشن کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا۔