امریکی اتحاد کے شام،عراق میں داعش پر 24 فضائی حملے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے عراق اور شام میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے ٹھکانوں اور تنصیبات پر جمعرات کو چوبیس فضائی حملے کیے ہیں۔

امریکا کی قیادت میں اتحاد نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں ان حملوں کی اطلاع دی ہے۔بیان کے مطابق شام میں اتحادی فورسز نے تین شہروں الحسکہ ،الرقہ اور تل ابیض اور ان کے نواح میں داعش کے ٹھکانوں پر نو فضائی حملے کیے ہیں اور ان کے ٹیکٹیکل یونٹوں،جنگی ٹھکانوں ،گاڑیوں اور ڈھانچے کو تباہ کردیا ہے۔

پڑوسی ملک عراق میں امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے شمالی اور شمال مغربی شہروں الحوائجہ ،بیجی ،فلوجہ ،حدیثہ ،مخمور ،موصل ،رواح ،سنجار اور تل عفر کے نواح میں بمباری کی ہے۔ان شہروں میں داعش کی زیر زمین سرنگوں ، بنکرز ،گاڑیوں ،ٹیکٹیکل یونٹس اور عمارتوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔تاہم بیان میں ان فضائی حملوں میں داعش کے جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں