صائب عریقات "پی ایل او" کے قائم مقام سیکرٹری مقرر
فلسطینی صدر محمود عباس نے تحریک 'فتح' کے مرکزی رہ نما صائب عریقات کو تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا قائم مقام سیکرٹری مقرر کیا ہے۔
فلسطین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر محمود عباس نے ہفتے کے روز اپنے ایک صدارتی فرمان میں صائب عریقات کی "پی ایل او" کی ایگزیکٹو کمیٹی کے قائم مقام سیکرٹری کے تقرر کی منظوری دی۔
خیال رہے کہ پی ایل او کے سابق سیکرٹری یاسر عبد ربہ کو کئی سال تک اس عہدے پر کام کرنے کے بعد گذشتہ ہفتے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔ 71 سالہ عبد ربہ کہنہ مشق فلسطینی سیاست دان ہیں جو طویل عرصے تک سابق فلسطینی لیڈر یاسرعرفات مرحوم کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کی جگہ 60 سال صائب عریقات کوعارضی طورپر پی ایل او کا سیکرٹری مقرر کیا ہے۔
عریقات فتح کی مذاکراتی کمیٹی کے بھی رکن ہیں اور عالمی جرائم عدالت میں مقدمات کے قیام کے لیے قائم فالو اپ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
-
یاسر عبد ربہ 'پی ایل او' کے سیکرٹری نہیں رہے!
تنظیم آزادی فلسطین [پی ایل او] نے گذشتہ روز صدر محمود عباس کی زیرصدارت اجلاس میں ...
مشرق وسطی -
پی ایل او یرموک کیمپ میں شامی فوج کے حملے کی مخالف
تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) نے دمشق کے نواح میں واقع فلسطینی مہاجرین کے کیمپ ...
مشرق وسطی -
اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون ختم کردیا: پی ایل او
محمود عباس کی سربراہی میں کام کرنے والی تنظیم، 'تنظیم آزادی فلسطین' [پی ایل او] کے ...
مشرق وسطی