'داعش' نے یورپ کی طرف نقل مکانی کو "گناہ کبیرہ" قرار دیا
مہاجرین کو ایلان الکردی کے انجام سے دوچار کرنے کی دھمکی
#شام اور #عراق کے وسیع وعریض علاقے پر قابض شدت پسند گروپ دولت اسلامیہ عراق وشام #داعش نے شام سے #یورپ اور دوسرے ملکوں کی طرف ھجرت کرنے والے شہریوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی نقل مکانی کو "گناہ کبیرہ" قرار دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق داعش کے انگریزی زبان میں شائع ہونے والے آن لائن جریدہ "دابق" میں شائع ایک مضمون میں ترکی کے ساحل سے ملنے والی شامی بچے کی لاش کی تصویر کے ساتھ ایک مضمون میں پناہ گزینوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر نہ جائیں ورنہ ان کا انجام بھی سمندر میں ڈوب پر جاں بحق ہونے والے ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل ایک کشتی پر سوار ہر کریونان جانے کی کوشش کے دوران حادثے کے نتیجے میں ایک شامی خاندان اور کئی دوسرے افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔ بعد ازاں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی پر سوار ایک تین سالہ شامی بچے #ایلان_کردی کی اوندھے منہ پڑی لاش کے منظرعام پر آنے کے بعد شامی پناہ گزینوں کا معاملہ عالمی سطح پر زیر بحث آیا تھا اور کئی یورپی ملکوں نے پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے تھے تاہم داعش اپنے زیر تسلط شامی شہروں سے لوگوں کی نقل مکانی کے خلاف ہے۔
"داعش" نے "دیار اسلام سے نقل مکانی کے خطرناک نتائج" کےعنوان سے لکھا ہے کہ خلافت اسلامیہ کی سرزمین کو چھوڑ کر جانے والوں کا انجام بھی ایلان کردی کی طرح خوفناک ہوگا۔ داعش نے یورپ نقل مکانی کرنے والوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ یورپ کی طرف ھجرت کرنے والے اپنے بچوں کو شراب، منشیات اور فحاشی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ اس لیے داعش یورپ کی طرف نقل مکانی کو "گناہ کبیرہ" قرار دیتی ہے۔
-
ایلان کردی، اس کے بھائی اور والدہ کی کوبانی میں تدفین
ترکی کے پانیوں میں کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے شامی بچے ایلان کردی ،اس کے ...
مشرق وسطی -
کم سن شامی بچے کی لاش،کیا دنیا کا ضمیر جاگے گا؟
ترکی کے ساحلی علاقے میں ایک کم سن شامی بچے کی تیرتی ہوئی لاش کی تصویر نے ہر صاحبِ ...
ایڈیٹر کی پسند -
سمندری لہروں کی نذر ہونے والے شامی بچے کے والد کے تاثرات
'اسمگلرپناہ گزینوں کوبے یارو مدد گارچھوڑ کر فرار ہوگیا تھا'
بين الاقوامى