شام سے ایرانی پاسداران انقلاب کی واپسی کی خبریں
شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے فوجی دستوں کو روسی قیادت میں شام کے اندر جاری فوجی کارروائی سے الگ کیا جا رہا ہے۔
"بلومبرگ" نامی امریکی نیوز ایجنسی نے بتایا دیگر وجوہات کے علاوہ اس فیصلے کی وجہ گذشہ دو مہینوں کے دوران شام میں جاری لڑائی میں ایرانی فوج کو پہنچے والا بھاری جانی نقصان ہے۔ روس کی شام میں دو ماہ پہلے شروع کی گئی فوجی کارروائی کے بعد ایرانی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
گذشہ دو مہینوں کے دوران اہم خبر رساں ادارے روزانہ کی بنیاد پر ہی شام میں جاری لڑائی میں براہ راست شرکت کرنے والے ایرانی فوج کے اعلی افسران سمیت ایرانی فوجیوں کی ہلاکت کی خبریں جاری کر رہے ہیں۔ یہ عسکری کاروائیاں مختلف شامی شہروں میں کی جا رہی ہے۔
-
ایرانی جنرل کی حلب میں انقلابیوں کے ہاتھوں ہلاکت
علی شالیکار حالیہ ہفتوں میں شام میں مارے جانے والے دوسرے جنرل ہیں
مشرق وسطی -
شدید زخمی ایرانی جنرل نے انٹرویو کیسے دیا؟
جنرل سلیمانی کا بغیر تصویر پراسرار بیان منظرعام پر
ایڈیٹر کی پسند -
شام میں عسکری مہم جوئی کی تفصیل ایرانی جنرل کی زبانی!
ایران کے ایک عہدیدار نے پہلی بار یہ اعتراف کیا ہے کہ ان کے ملک نے شام میں سیدہ ...
مشرق وسطی