عراق: داعش کے ٹھکانوں پر بمباری، 12 شہریوں سمیت 20 افراد ہلاک
عراق کے شمالی شہر موصل میں دولت اسلامیہ عراق وشام 'داعش' کے ممکنہ ٹھکانوں پر دو فضائی حملوں کے دوران کم ازکم 12 شہریوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
علاقے میں موجود عینی شاہدین اور عراقی طبی عملے کے مطابق حملے میں قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دونوں فضائی حملے دس منٹ کے وقفے سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے کے قریب ہوئے تھے جن میں داعش کے مقامی رہنما اور ان کے بیٹے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اس موقع پر کوئی سرکاری عہدیدار اس حملے پر موقف دینے کے لئے موجود نہیں تھا۔
داعش نے 2014ء میں عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر قبضہ کرلیا تھا۔ امریکا اور اس کے اتحادی اگست 2014ء سے ہی داعش کے خلاف فضائی کارروائیاں کررہے ہیں تاکہ اس کا قبضہ موصل اور دیگر عراقی علاقوں سے خالی کروایا جاسکے۔
-
عراق: داعش نے الرمادی کے مکینوں کو انخلاء سے روک دیا
جنگجو شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا چاہتے ہیں: وزارت دفاع
مشرق وسطی -
شام اور عراق میں قومی مفاد کے لیے مداخلت کی: ایران
امریکا عراق اور شام کو تقسیم کرنا چاہتا ہے:علی اکبر ولایتی
مشرق وسطی -
ترکی نے عراق سے فوج واپس بلا لی
ترکی نے شمالی عراق کے بعشیقہ فوجی اڈے پر اپنے فوجی دستوں کی موجودگی کے سلسلے میں ...
مشرق وسطی